اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں گزشتہ روز پیٹرول پمپ کے ملازمین سے 25 لاکھ روپے لوٹنے کے کلیدی ملزم آصف نے آج مقامی عدالت میں سرینڈر دیا جس کے بعد عدالت نے اسے عدالتی Ghaziabad Robbery accused Surrendered in Court تحویل میں بھیج دیا۔
معاملے کے بعد سے غازی آباد پولس کی تین ٹیمیں ملزم کی تلاش میں لگی ہوئی تھی اس دوران جب پولیس کو آصف کی خود سپردگی کی خبر ملی تو پولی آنن فانن میں گرفتاری کے لیے عدالت پہنچی، تاہم اس سے قبل ہی عدالت نے ملام کو عدالتی تحویل میں لینے کا حکم جاری کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:
اطلاعات کے مطابق گووند پورم سی بلاک سے 28 مارچ کو 25 لاکھ روپے کی لوٹ ہوئی تھی، ڈاسنہ پٹرول پمپ کے ملازمین نقد رقم لے کر ایچ ڈی ایف سی بینک میں جمع کرنے جا رہا تھا تبھی راستے میں گھات لگائے تین بدمعاشوں نے اسلحے کے زور پر پمپ ملازمین سے 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تاہم آس پاس کے لوگوں نے اپنے موبائل میں اس لوٹ کی واردات کو قید کرلیا تھا جس کے بنیاد پر پولیس نے کارروائی کر رہی تھی۔