ETV Bharat / state

Nandkishore Gurjar On Meat Shop In Loni: گوشت کی دکانیں اور ہوٹلز تین دن میں بند کرنے کا انتباہ - لونی کے رکن اسمبلی نند کشور گرجر

اترپردیس غازی آباد میں لونی کے رکن اسمبلی نند کشور گرجر Ghaziabad Loni MLA Nandkishore Gurjar مسلم ہوٹلز اور گوشت کی دکانوں کو مسلسل نشانہ Ban On Meat Shop بنا رہے ہیں۔ نند کشور گرجر ماضی میں بھی گوشت کی دکانوں اور ہوٹلوں کو بند کرنے کی کھلے عام دھمکی دیتے رہے ہیں۔

Nandkishore Gurjar On Meat Shop In Loni: گوشت کی دکانیں اور ہوٹلز تین دن میں بند کرنے کا انتباہ

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 8:30 PM IST

غازی آباد کے لونی علاقے کے بی جے پی ایم ایل اے نند کشور گرجر نے اب ایس ڈی ایم کو مذبح خانہ، گوشت کی دکانیں اور نان ویجیٹیرین ہوٹلز کو بند کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔ ایم ایل اے نے ہنڈن ایئربیس کے ایئر کرافٹ ایکٹ Hindon Air Base Aircraft Act کا حوالہ دیتے ہوئے ایس ڈی ایم سے انہیں تین دن میں بند کرنے کو کہا ہے۔ ایم ایل اے نند کشور گرجر نے کہا کہ لونی اسمبلی حلقہ ایئر کرافٹ ایکٹ کے تحت آتا ہے کیونکہ قریب ہی ہندن ایئربیس ہے۔ فضائیہ کے طیارے یہاں سے اڑتے ہیں۔ لہٰذا قوم کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں گوشت کی دکانیں، نان ویجیٹیرین ہوٹلز، ہڈیاں جمع کرنا، مذبحہ خانوں کا آپریشن ممنوع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Meat Shop Closure Demand in Ghaziabad: غازی آباد میں گوشت کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے باوجود لونی میں رشید گیٹ کے اندر کٹی گھر، اپر کوٹ، مصطفی آباد، نسبندی کالونی، ڈی ایل ایف، الائیچی پور وغیرہ مقامات پر گوشت کی دکانیں اور نان ویجیٹیرین ہوٹل چلائے جا رہے ہیں۔ ایم ایل اے نے کہا کہ گوشت کی کٹائی Meat Shop In Loni کے باقیات علاقے کو آلودہ کر رہے ہیں اور ہوائی حادثات کو دعوت دے رہے ہیں۔ خط میں ایم ایل اے نے ایس ڈی ایم سے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی مذبح خانوں، گوشت کی دکانوں اور ہوٹلوں کو ضبط کرکے یا انہیں بلڈوزر سے مسمار کرکے مقدمہ درج کریں۔ ایم ایل اے نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی ایم سے تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ MLA Order To Officers Ban Meat Shop

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.