غازی آباد: مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) نے جمعہ کی صبح ملک کے 174 شہروں کے فضائی معیار کا انڈیکس جاری کیا۔ اس کے مطابق غازی آباد 372 AQI کے ساتھ پہلے اور نوئیڈا 353 AQI کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دہلی تیسرے نمبر پر ہے، جہاں 347 کا AQI ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غازی آباد کے لونی علاقے کی ہوا کا معیار 408 ہے، جو سنگین زمرے میں آتا ہے۔ جمعرات کو بھی غازی آباد ضلع آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔ Ghaziabad is North Indias most polluted city
جب AQI 400 سے تجاوز کر جائے گا تو یہ کاروائی ہو سکتی ہے: تعمیری اور انہدامی کارروائی پر روک لگ جائے گی،صنعتیں، اینٹوں کے بھٹے، ہاٹ مکس پلانٹس، پائپڈ نیچرل گیس (PNG) کے بغیر کام کرنے والے اسٹون کرشرز بند ہو سکتے ہیں۔ اگر ریاستی حکومت چاہے تو وہ پٹرول BS3 اور ڈیزل BS4 گاڑیوں کے چلانے پر بھی پابندی لگا سکتی ہے۔ Ghaziabad is North Indias most polluted city
کس شہر کا AQI کیا ہے؟
غازی آباد 372
نوئیڈا 353
دہلی 347
گریٹر نوئیڈا 340
گروگرام 333
بلندشہر 280
ہاپوڑ 274
مظفر نگر 264
میرٹھ 263
خرجہ 230
یہ بھی پڑھیں : گریٹر نوئیڈا ملک کا سب سے آلودہ شہر