جی ڈی اے کی نائب صدرکنچن ورما نے سنگل ونڈو پر آنے والی شکایات کے سبب لاپرواہی برتنے والے 16 انجینئروں کی تنخواہ اس ماہ بھی روک دی ہے۔
جون مہینے کی تنخواہ کو لے کر گزشتہ دنوں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ سنگل ونڈو سے منسلک مسائل کا تصفیہ نہ کرنے پرنائب صدرکنچن ورما نے 230 ملازمین کی تنخواہ روک دی تھی۔
ان میں 16 انجینئر بھی شامل تھے۔ ان انجینئروں میں چار پراپرٹی سیکشن کے جبکہ 12 ویجیلنس میں تعینات انجینئر شامل تھے۔
باقی ملازمین کی تنخواہ دس جولائی کو مل گئی تھی، لیکن 16 انجینئروں کی تنخواہ اب بھی روکی گئی ہے ۔
کنچن ورما کا کہنا ہے کہ سنگل ونڈو پر آنے والی شکایات مقرہ وقت پر طے ہونے والا عمل ہے۔ کسی بھی مسئلہ کے تصفیہ میں ایک ماہ سے زیادہ کا وقت نہیں لگتا ہے۔ ان ملازمین کو سنگل ونڈو سسٹم کا تصفیہ ہونے کے بعد ہی تنخواہ دی جائے گی