جنتا کرفیو کے دوران بہرائچ کے لوگوں نے خود کو محفوظ مکانوں میں قید کرلیا ہے۔
یہاں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر ہم 14 گھنٹے گھر میں رہیں تو یہ خطرناک کورونا وائرس سے نجات مل سکتی ہے،
لہٰذا تمام لوگ وزیر اعظم کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں میں خود سے قید ہیں۔
جب کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے اہلکار سڑکوں پر لوگوں کو اس وائرس سے آگاہی کا سبق سکھاتے نظر آرہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شمبو کمار نے ضلع کی عوام کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بہرائچ میں عوامی کرفیو کے دوران انفیکشن کے مکمل خاتمے کے لئے بازاروں کو سینیٹائز بھی کیا جا رہا ہے تاکہ بازار کی صفائی کر اس وائرس سے نجات حاصل ہو-
ضلع مجسٹریٹ نے لوگ سے اپیل کی اور کہا کہ عوامی کرفیو کو کامیاب بنائیں اور اپنے آپ کو گھروں میں رکھیں تاکہ بھارت میں اس کورونا وائرس کے سلسلہ توڑا جا سکے اور خوفناک صورتحال سے لوگوں کو بچایا جا سکے۔