ETV Bharat / state

امریکہ میں پڑھ رہی ہونہار طالبہ کی سڑک حادثے میں موت - سدیکشا کو 3.83 کروڑ کی اسکالرشپ ملی

گوتم بودھ نگر کے ضلع دادری کی رہائشی ہونہار طالبہ سدیکشا کی ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ سدیکشا امریکہ میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ اس نے تقریباً چار کروڑ کا وظیفہ حاصل کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹرسائیکل سوار کچھ شرپسند عناصر اس کا پیچھا کر رہے تھے۔

student sudiksha death in road accident
امریکہ میں پڑھ رہی ہونہار طالبہ کی سڑک حادثے میں موت
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 4:15 PM IST

Updated : Aug 11, 2020, 4:42 PM IST

پیر کے روز ، گوتم بود نگر (نوئیڈا) ضلع کی دادری تحصیل میں واقع ڈیری اسکینر میں رہائش پذیر ایک ذہین طالبہ سدیکشا کی سڑک حادثے میں اس وقت موت ہوگئی، جب کچھ افراد اس کی اسکوٹی کا پیچھا کر رہے تھے اور اسے ہراساں کر رہے تھے۔ سدیکشا بہت ہونہار طالبہ تھیں اور اسے امریکہ کے بابسن کالج سے 3.83 کروڑ کی اسکالرشپ ملی تھی۔ وہ جون میں کورونا بحران کی وجہ سے امریکہ سے وطن لوٹی تھیں۔ اور اسے 20 اگست کو امریکہ واپس جانا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

چائے کا اسٹال چلا کر روزی کمانے والے جتیندر بھاٹی کی بیٹی سدیکشا اپنے رشتہ دار کے ساتھ اسکوٹی سے سکندرآباد جارہی تھی۔ اس دوران، بلٹ موٹر سائیکل پر سوار دو منچلے نوجوانوں نے سدیکشا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔

اسکوٹی چلا رہے رشتے دار نے بچنے کے لیے اپنی گاڑی کی رفتار تیز کی تو منچلے نے اس سے بھی تیز رفتار سے اپنی موٹرسائیکل اسکوٹی کے آگے نکالی، جس کی وجہ سے اسکوٹی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں، سر میں شدید چوٹ لگنے سے سدیکشا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اس واقعے کے بعد لوگ بہت ناراض ہیں۔ ساتھ ہی ، ایک باشعور بیٹی کے انتقال سے لوگ شدید غمزدہ بھی ہیں۔

student sudiksha death in road accident
سدیکشا

والد کے مطابق ، سدیکشا بھاٹی نے ایچ سی ایل فاؤنڈیشن کے ودیا گیان اسکول میں تعلیم حاصل کی تھی۔ سدیکشا نے سنہ 2018 میں سی بی ایس ای بورڈ کے امتحان میں 98 فیصد نمبر حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کیا تھا۔ ہونہار سدیکشا نے امریکہ کے بابسن کالج میں داخلا اور انہیں 3.83 کروڑ کی اسکالرشپ دی گئی تھی۔ جون میں وہ کووڈ ۔19 کی وجہ سے گاؤں لوٹ آئی تھی۔ ان کا 20 اگست کو امریکہ جانا تھا۔

student sudiksha death in road accident
اہل خانہ کا رو رو کر برا حال

سدیکشا کو سنہ 2011 میں ودیا گیان لیڈرشپ اکیڈمی اسکول میں منتخب کیا گیا تھا۔ وہی سے ، اس کی زندگی میں تبدیلی آئی۔ سدیکشا بابسن کالج سے انٹرنشپ میں گریجویشن کررہی تھیں۔ وہ بچپن سے ہی بہت ہوشیار تھی۔ اسکول کی جانب سے اسکالرشپ کے لیے امریکہ میں درخواست دی تھی۔ سدیکشا اگست 2018 میں امریکہ چلی گئیں تھیں۔

دیکھیں ویڈیو

معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت بھائی نے یا دیگر چشمدیدوں نے چھیڑ چھاڑ جیسی بات نہیں بتائی تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے اور پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

واقعے کے بعد اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ اہل کانہ نے بولٹ سوار لوگوں پر چھیڑ خانی کرنے اور ٹکر مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اہل کانہ نے اپنی بیٹی کے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ سدیکشا کی موت کے موت کے بعد گاؤں مین ماتم چھایا ہوا ہے۔

student sudiksha death in road accident
سدیکشا

سدیکشا دادری کے ڈیری اسکینر گائوں کی رہائشی تھی اور ابتدائی تعلیم پرائمری اسکول میں کی تھی۔ سدیکشا کی اساتذہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ، 'وہ ہمیشہ تعلیم میں سب سے اول رہی ہے۔ وہ ہر سرگرمی میں آگے رہتی تھی۔ اس بچی میں کچھ الگ ہی بات تھی۔ وہ دوسرے بچوں سے پڑھائی میں اچھی نمبر لاتی تھی۔

مزید پڑھیں:

تابش اعجاز نوجوانوں کے لیے مشعل راہ

سدیکشا کے استاد کا کہنا تھا کہ اگر یہ واقعہ پیش نہ آتا اور اگر وہ زندہ ہوتی تو مستقبل میں اپنے ملک کا ہی نہیں بلکہ بیرون ملک کا بھی نام روشن کرتی۔ سریکشا پرھائی میں بہت تیز تھی اور ہمیشہ سے ہی پہلا مقام حاصل کرتی تھی۔

Last Updated : Aug 11, 2020, 4:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.