ETV Bharat / state

Road Accident in Meerut میرٹھ میں گیس سیلینڈ سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار - دہلی سے دیوبند

میرٹھ ضلع کے سردھنہ تھانا علاقے میں واقع گنگ نہر پٹری پر بنائے گئے کانوڑ روڈ پر ہوئے سڑک حادثے کے بعد انڈین گیس سلینڈر سے بھرا ایک ٹرک بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا۔ ٹرک کا ڈرائیور کسی طرح اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا ہے۔

میرٹھ میں گیس سیلینڈ سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 12:50 PM IST

میرٹھ میں گیس سیلینڈ سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے سردھنہ تھانا علاقے میں واقع گنگ نہر پٹری پر بنائے گئے کانوڑ روڈ پر گزشتہ روز دوپہر میں دہلی سے دیوبند جا رہا انڈین گیس سیلینڈر سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا۔ڈرائیور سامنے سے آرہی کار کو بچانے کی کوشش میں گنگ نہر میں ٹرک کے ساتھ جا گرا۔ ذرائع کے مطابق میرٹھ میں گزشتہ روز اس وقت بڑا حادثہ پیش آیا جب انڈین گیس کمپنی کے سیلینڈر سے بھرا ٹرک دہلی سے دیوبند جا رہا تھا راستے میں اٹرینا پل کے قریب سامنے سے آ رہی ایک کار کو بچاتے وقت ٹرک بے قابو ہو کر گنگ میں حادثے کا شکار ہو گیا۔حادثے کے وقت ٹرک ڈرائیور نے کسی طرح ٹرک سے کود کر اپنی جان بچائی لیکن ٹرک پوری طرح سیلینڈر کے ساتھ گنگ نہر میں غرق ہو گیا۔ حادثے کے وقت ٹرک میں قریب 342 سیلینڈر بتائیں جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Banda Road Accident یوپی کے باندہ میں سڑک حادثہ، ماں بیٹے سمیت سات افراد کی موت

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو ریسکیو کرایا اور زخمی ٹرک ڈرائیورکو نجی اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد نہر میں پھنسے ٹرک کو نہر سے باہر نکالا۔ ٹرک ڈرائیور شاکر کے مطابق سردھنہ کے گنگ نہر روڈ پر واقع اٹرینا گاؤں کے پل کے قریب سامنے سے آ رہی ایک کار کو بچانے کی کوشش میں وہ ٹرک پر سے توازن کھو بیٹھا جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.