ETV Bharat / state

Farrukhabad Gas Cylinder Explosion فرخ آباد میں رسوئی گیس سلنڈر میں آتشزدگی، دو کی موت - فرخ آباد میں گیس سلنڈر دھماکہ

فرخ آباد ضلع کے قائم گنج کوتوالی علاقے کے بھٹاسا گاؤں میں پیر کی صبح ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے ایک خاتون اور ایک بچے کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ آگ لگنے سے ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ Gas cylinder Blast in Farrukhabad

فرخ آباد میں رسوئی گیس سلنڈر میں آتشزدگی، دو کی موت

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 3:51 PM IST

فرخ آباد: ریاست اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے قائم گنج کوتوالی علاقے میں پیر کو گھریلو گیس سلنڈر میں لگی آگ کی زد میں آنے سے مکان مالک اور اس کے نواسی کی موت ہوگئی جب کہ 16 دیگر افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ بھٹاسا گرام میں برج بھان کے گھر میں ماتا کے جاگرن کا پروگرام چل رہا تھا۔ برج بھان کی بیوی شانتی دیوی (60) صبح ماتا کا پرساد تیار کر رہی تھی کہ اچانک گھریلی گیس سلنڈر لیک ہوگیا اور آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلیا۔ اس آتشزدگی میں شانتی دیوی اور اس کے تین سالہ نواسے آرین کی جھلس کر موت ہوگئی۔ آگ کو بجھانے اور خود کو بچانے کی کوشش میں 16 افراد جھلس کر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجئے سنگھ نے بتایا کہ شدید طور سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انج، امت، کمار، نتن اور تین دیگر کو ہائی سنٹر سیفئی کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔ گھر والوں نے بتایا کہ رات میں دیوی جاگرن کے بعد صبح بھنڈارا کا کھانا تیار کیا جا رہا تھا۔ ایل پی جی سلنڈر میں صبح تقریباً 5:30 بجے آگ لگ گئی۔ اس کے بعد گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون شانتی دیوی اور اس کے پوتے آرین کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد کئی لوگ آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Cylinder Blast In Howrah ہاوڑہ میں سلنڈر پھٹنے سے چھ مزدور زخمی، علاقے میں دہشت کا ماحول

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.