اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ افضل گڑھ کے سردار جوگیندر سنگھ کے مکان کے نزدیک بنے تیس فٹ گہرے کنویں کے اندر اچانک نیل گائے گر گئی۔
جنگلی نیل گائے کے کنویں میں گرنے کے بعد کئی گھنٹوں تک اسے نکالنے کی کوشش جاری رہی۔ آخرکار عوام کی مدد سے محکمہ جنگلات نے کنویں سے نیل گائے کو بحفاظت نکال لیا۔