ETV Bharat / state

بارہ بنکی : سیمینار میں بتائی گئی کھادی کی اہمیت

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 7:22 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بدھ کے روز گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کی جانب سے 'گاندھی کے نظریہ کا آتم نربھر بھارت' موضوع پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ گاندھی آشرم کی صد سالہ تقریبات کے تحت گاندھی بھون میں ہو رہے اس سیمنار میں مقررین نے کھادی کی ضرورت اور اس کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

gandhi jayanti samaroh trust held a seminar in barabanki
سیمینار میں بتائی گئی کھادی کی اہمیت

سیمنار کے مہمان خصوصی گاندھی نواز لال بہادر رائے نے سماج میں کھادی آشرم کی ضرورت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھلے ہی یہ دور مشین کا ہو، لیکن ہر شخص تک روزگار کے ذرائع موصول کرانے کے سمت کھادی ولیج انڈسٹری سب سے بہتر ثابت ثابت ہوگی۔

دیکھیں ویڈیو

سیمینار میں عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی کو ان کی ادبی خدمات کے لئے یادگیر نشان اور شال دیکر اعزاز بھی کیا گیا۔

سیمنار کے تمام مقررین نے ملک کی عظیم شخصیات پر مختلف پروگرامز منعقد کرانے کے لئے 'گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ' کے بانی پنڈت راج ناتھ شرما کے مزید ستائش بھی کی۔

مزید پڑھیں:

رامپور: 16 کروڑ 75 لاکھ کا کاروبار کرنے کے بعد ہنر ہاٹ کا اختتام

سابق مرکزی وزیر اروند سنگھ گوپ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کی جانب سے ہونے والے پروگرامز میں نوجوانوں کو شرکت کرنا چاہیے اور ملک عظیم شخصیات کے بارے میں سمجھنا چاہیے، کیونکہ اگر انہوں نے ان کے بارے کچھ نہ جانا تو کچھ سیکھ بھی نہ سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.