علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے علی گڑھ میں جمعہ کی نماز کے دوران پولس انتظامیہ الرٹ تھی کیونکہ چند ہفتے قبل نماز جمعہ کے بعد سماج دشمن عناصر کی جانب سے سڑک پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ گذشتہ جمعہ کے روز بھی ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ ضلع علی گڑھ کے جٹاری علاقے میں آگنی پتھ اسکیم کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں علی گڑھ میں بھی پولیس انتظامیہ نماز جمعہ کو لے کر پوری طرح الرٹ رہی۔ Friday Prayers Offered Peacefully in Aligarh
نماز جمعہ کے بعد علی گڑھ کے ڈی ایم اندر وکرم سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع علی گڑھ اور آس پاس کے گاؤں دیہاتوں میں بھی جمعہ کی نماز پُر امن طریقے سے ادا کی گئی۔ کہیں سے بھی کسی طرح کی گڑبڑی کی خبر نہیں ہے۔ احتیاط کے طور پر پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔ Friday Prayers Offered Peacefully in Aligarh
یہ بھی پڑھیں:
Namaz Juma Offered Peacefully: علما کی اپیل کا اثر، پر امن طریقے سے ادا کی گئی نماز جمعہ
واضح رہے کہ علی گڑھ کی تاریخی جامع مسجد کے سامنے بھی پولیس فورس تیعنات کی گئی تھی، جہاں پر پُرامن طریقے سے نماز ادا کی گئی اور ملک کی سلامتی اور امن چین کی دعا مانگی گئی۔ علی گڑھ کے علاقے جمال پور کی جامع مسجد میں بھی ہزاروں نمازیوں نے پُر امن طریقے سے نماز ادا کی اور ملک کی سلامتی اور امن کی دعا کی۔ Friday Prayers Offered Peacefully in Aligarh