محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی وجہ سے ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت میں تیزی سے گراوٹ درج کی گئی۔
گزشتہ دس دنوں سے ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں کولڈ ڈے کے حالات بن گئے ہیں۔
اس مدت میں 19،21، 24، 25 اور 26 دسمبر تک سب زیادہ سخت ترین دن تھا جب زیادہ تر مقامات پر درجہ حرارت معمول سے سات ڈگری سیلسیس تک کم ہوگیا ہے۔
رات اور دن کے درجہ حرارت میں کمی کم سے سے اگلے 36 گھنٹوں تک برقرار رہنے کا اندازہ ہے۔
29 دسمبر تک ہوائیں کی سمت میں تبدیلی کی وجہ سے موسم کا مزاج بدلنے کے امکانات ہیں۔ اس دوران کچھ علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔
ریاست کے مختلف ضلعوں میں ٹھنڈ کی وجہ سے اب تک 50 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے حالانکہ حکومت کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
جمعہ کے دن پوری ریاست میں سخت سردی اور سلامتی کے زبردست انتظامات کے درمیان جمعہ کی نماز اد اکی گئی۔