ETV Bharat / state

Free Treatment at Masjid Clinic علی گڑھ میں مسجد کلینک میں مفت علاج - مانو سیوا گلوبل چیریٹی ٹرسٹ

ضلع علیگڑھ کے سول لائن علاقے کی عبداللہ مسجد میں 'مسجد کلینک' کے نام سے خصوصی کیمپ میں مفت علاج فراہم کیا گیا۔ یہاں سے تمام مذاہب کے لوگ اپنا علاج مفت کروا سکتے ہیں۔ Masjid Clinic in Aligarh

Masjid Clinic in Masjid for free treatments

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 5:09 PM IST

علی گڑھ: اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں مختلف تنظیموں اور حکومت کی جانب سے اکثر مفت علاج کے کیمپ گلی محلے اور اسکول میں ہی دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن 'مانو سیوا گلوبل چیریٹی ٹرسٹ' Manav Seva Global Charitable Trust Aligarh نے مفت علاج کے لیے ایک انوکھی پہل کرتے ہوئے مسجد میں ہی مسجد کلینک بنایا ہے جس کے تحت مفت علاج کے ساتھ مفت دوائیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ اس کلینک سے لوگ بڑی تعداد میں با آسانی اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ Free treatment at Masjid Clinic Camp in Aligarh

علی گڑھ میں مسجد کلینک میں مفت علاج

یہ بھی پڑھیں:

ضلع علیگڑھ کے سول لائن علاقے ہاتھی ڈوبا کی عبداللہ مسجد میں'مانو سیوا گلوبل چیریٹی ٹرسٹ' نے کچھ ڈاکٹروں کی مدد سے ایک خصوصی مفت علاج کے کیمپ کا اہتمام کیا جس میں تمام مذاہب کے غریب اور ضرورت مندوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ہی ایسے ضرورت مندوں کو مفت علاج فراہم کرانا ہے۔

مسجد کلینک میں مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر شعیب نے بتایا کہ آس پاس کے غریب اور وہ لوگ جو میڈیکل کلینک پر جا کر اپنا علاج نہیں کرا پاتے خاص انہی کے لیے مسجد میں مسجد کلینک کے تحت مفت علاج کیا جا رہا ہے اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہر جمعہ کے روز دوپہر سے شام تک اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جائے جس میں علاج کے ساتھ دوائیاں بھی مفت دی جا رہی ہیں۔

مقامی شہری محمد خرم نے بتایا کہ کوشش یہ کی جا رہی ہے کہ مسجد میں 'مسجد کلینک' کے ذریعے ان لوگوں تک مفت علاج کو پہچایا جائے جو کم پیسوں کے سبب اپنا علاج نہیں کرا پاتے، یہاں سے تمام مذاہب کے لوگ اپنا علاج مفت کروا سکتے ہیں۔ علاج کروانے آئی ثنا فاطمہ نے کہا یہ ایک اچھی پہل ہے کہ مسجد سے مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے، میں بھی اپنا علاج کروانے آئی ہوئی ہوں، غریب اور امیر بھی یہاں علاج کروانے اریے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.