ETV Bharat / state

Free Pacemaker Check Up Camp اے ایم یو میں مفت پیس میکر چیک اپ کیمپ - اے ایم یو میں پیس میکر چیک اپ کیمپ

اے ایم یو میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے کارڈیالوجی شعبہ کی جانب سے سپر اسپیشیلٹی بلاک کے او پی ڈی نمبر 14 میں پانچ جولائی کو صبح نو بجے سے پیس میکر چیک اپ کیمپ منعقد کیا جائے گا۔

اے ایم یو میں مفت پیس میکر چیک اپ کیمپ
اے ایم یو میں مفت پیس میکر چیک اپ کیمپ
author img

By

Published : Jun 1, 2023, 3:17 PM IST

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال کا شمار بھارت کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ہوتا ہے، جہاں ریاست اترپردیش کے مختلف اضلاع اور گاؤں دیہاتوں سے بڑی تعداد میں مریض آتے ہیں۔ میڈیکل کالج میں مریضوں کے علاج کے ساتھ کینسر، امراض قلب، حمل وغیرہ سے متعلق خصوصی مفت چیک اپ کیمپ منعقد کئے جاتے ہیں۔ جس میں بڑی تعداد میں مریض آتے ہیں۔

اسی ضمن میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ کارڈیالوجی کی جانب سے سپر اسپیشیلٹی بلاک کے او پی ڈی نمبر 14 میں 5 جولائی کو صبح 9 بجے سے پیس میکر چیک اپ کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ کیمپ سے متعلق صدر شعبہ پروفیسر آصف حسن نے بتایا کہ ایسے افراد جنہوں نے میڈیکل کالج یا کسی دیگر ہسپتال سے پیس میکر یا دیگر ڈیوائس (اے آئی سی ڈی/سی آرٹی-ڈی) لگوایا ہے وہ اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ وہ کیمپ میں اپنے ساتھ متعلقہ دستاویزات لے کر آئیں۔

انہوں نے کہاکہ پیس میکر جانچ کیمپ میں مریض اپنے ڈیوائس سے متعلق مفت صلاح و مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ سے نہ صرف علی گڑھ ضلع کے مریض مفت میں فائدہ اٹھاسکتے ہیں بلکہ اس سے پیس میکر یا اے آئی سی ڈی جیسے آلات کے بارے میں بیداری بھی پیدا ہوگی۔ اس طرح کے پروگراموں سے ڈی ایم کارڈیالوجی کے طلباء کو بھی فائدہ ہوتا ہے جنہیں تکنیکی پہلوؤں کے بارے میں عملی معلومات حاصل ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پیس میکر ایک طرح کا بہت چھوٹا سا جنریٹر ہوتا ہے جو مریض کی سینے میں دل سے کچھ اوپر لگایا جاتا ہے اور وہ مریض کے دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرنے کا کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tablets Distributes In AMU اے ایم یو میں ’سوامی وویکانند یوتھ امپاورمنٹ اسکیم‘ کے تحت ٹیبلیٹ تقسیم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.