ETV Bharat / state

Noida Job Fraud Alert: بیرون ممالک میں ملازمت کے نام پر دھوکہ، دس گرفتار - پولیس نے دس افراد کو گرفتار کیا

نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے کہا کہ پولیس نے ایک شاطر گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس گینگ میں شامل افراد ملازمت کے نام پر سینکڑوں لوگوں کو جھانسہ دے چکے ہیں۔ یہ ملزم اب تک 100 سے زائد افراد کو دھوکہ دہی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ Noida Cops Arrest 10 Delhi-Based ‘Call Centre’ Employees for Duping job Aspirants

دس گرفتار
دس گرفتار
author img

By

Published : May 25, 2022, 12:11 PM IST

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے تھانہ 113 پولیس ٹیم نے ایک ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو ملک اور بیرون ممالک میں ملازمت دینے کے نام پر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو دھوکہ دیتا تھا۔ یہ گینگ دہلی کے میور وہار میں کال سینٹر چلا رہا تھا، نوئیڈا پولیس نے اس گینگ کا پردہ فاش کیا ہے، پولیس نے ان کے قبضے سے 7 لیپ ٹاپ، 17 موبائل، ایک اسکارپیو اور 67.40 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔ Noida Cops Arrest 10 Delhi-Based ‘Call Centre’ Employees for Duping job Aspirants۔ نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے کہا کہ پولیس نے ایک شاطر گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس گینگ میں شامل افراد ملازمت کے نام پر سینکڑوں لوگوں کو جھانسہ دے چکے ہیں۔ یہ ملزم اب تک 100 سے زائد افراد کو دھوکہ دہی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

پولیس

پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملازمت کے سلسلے میں یہ لوگ اپنی جعلی کمپنی کا ڈیٹا Naukri.com سمیت دیگر ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ وہاں سے ڈیٹا چرا کر لوگوں سے رابطہ کرکے انہیں ملک اور بیرون ممالک میں ملازمت دلانے کے نام پر رقم کا مطالبہ کرتے ہیں، جیسے ہی آن لائن اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہو جاتی ہے، اس کے بعد ان کے نمبروں پر کال نہیں لگتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے دہلی کے میور وہار میں چل رہے ایک غیر قانونی کال سینٹر کا پردہ فاش کیا ہے اور 10 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ جن کا تعلق نوئیڈا کے تھانہ 113 میں 20 لاکھ کی دھوکہ دہی کے واقعہ سے نکلا۔ اس گینگ میں کل 10 لوگ شامل ہیں اور اس کا اہم لیڈر جیتیش اصل میں مراد آباد کا رہنے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سبھی یوپی اور دہلی کے مختلف اضلاع کے رہنے والے ہیں۔

گزشتہ دنوں سیکٹر 74 کے رہائشی کی جانب سے تھانہ 113 میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا، جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ بیرون ممالک میں ملازمت دلانے کے نام پر 20 لاکھ روپے کا جھانسہ دیا گیا اور بعد ازاں تمام رابطہ نمبربند کر دیے گئے تھے۔ پولیس ٹیم نے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سبھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک اسکارپیو، 7 لیپ ٹاپ، 17 موبائل سمیت 67.40 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.