ETV Bharat / state

گورکھپور: دعوت کے دوران پراپرٹی ڈیلر پر فائرنگ حملہ - راکیش سنگھ

گورکھپور کے شاہ پور علاقے میں ایک پراپرٹی ڈیلر کے گھر پر دعوت میں کچھ جوانوں نے راکیش شنگھ نامی شخص پر کسی بات کو لے کر فائرنگ کر دی۔

Four round shot property dealer Dylan tortured in gorakhpur
گورکھپور: دعوت کے دوران پراپرٹی ڈیلر پر فائرنگ حملہ
author img

By

Published : May 18, 2020, 11:59 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں پراپرٹی ڈیلر اجئے راج سنگھ نے اپنے گھر پر ایک دعوت کا اہتمام کیا تھا۔ اس دوران مہمان کے طور پر آئے کچھ نوجوانوں سے اجے راج کے دوست راکیش سنگھ سے کسی بات کو لے کر بحث ہو گئی۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ کچھ نوجوانوں نے راکیش سنگھ پر اندھادھن فائرنگ شروع کردی۔

Four round shot property dealer Dylan tortured in gorakhpur
گورکھپور: دعوت کے دوران پراپرٹی ڈیلر پر فائرنگ حملہ

اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمی پراپرٹی ڈیلر کو علاج کے لیے بی آر ڈی میڈیکل کالج بھجوایا، وہاں ڈاکٹرز نے پی جی آئی ریفر کردیا۔

اطلاع کے مطابق شاہ پور کے رہائشی اجئے راج سنگھ نے اپنے گھر پر ایک پارٹی کا اہتمام کیا تھا، جس میں پراپرٹی ڈیلر کے ساتھ کچھ ٹھیکیدار بھی آئے ہوئے تھے۔ راکیش سنگھ جو بہار کے رہائشی ہیں وہ کچھ دن قبل گورکھپور میں اپنے ایک رشتہ دار کی تیمارداری کے لیے آئے ہوئے تھے۔ جو اپنے دوست اجئے راج سنگھ کے گھر رکے ہوئے تھے۔

پارٹی میں کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوگیا اور کچھ نوجوانوں نے ان پر گولیوں کی بارش کردی۔ فی الحال خبر لکھنے تک گولی کس نے اور کیوں چلائی ہے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

وہیں پولیس اور فارنسک ٹیم جائے واردات پر پہنچ کر تفتیش کر رہی ہے۔ ملزم ابھی گرفت سے باہر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.