ETV Bharat / state

بلند شہر میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد کی موت - four killed by drinking poisonous alcohol

ریاست اترپردیش میں ایک بار پھر زہریلی شراب سے ہونے والی اموات کا معاملہ بڑھتا جارہا ہے، بلند شہر میں شراب مافیا دوبارہ سے سرگرم ہوچکے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 12:59 PM IST

اترپردیش میں ایک بار پھر زہریلی شراب کا کاروبار زور پکڑتا جارہا ہے۔ بلند شہر کے سکندر آباد حلقے کے جیت گڑھی گاؤں میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد کی حالت نازک ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایم اور ایس ایس پی جیت گڑھی گاؤں پہنچے جہاں مقامی افراد نے بتایا کہ مقامی پولیس اور شراب مافیاؤں کی ملی بھگت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد اس معاملے میں غفلت برتنے والے جیت گھڑی چوکی انچارج اور دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

مذکورہ گاؤں میں گزشتہ کئی دنوں سے غیر قانونی طور پر شراب فروخت کی جارہی تھی اور اس تعلق سے مقامی لوگوں نے اعلی پولیس افسران کو کئی بار مطلع کیا ہے۔

غیر قانونی طور پر شراب فروخت کی جارہی تھی

لیکن جمعہ کے روز یہاں زہریلی شراب پینے سے کئی لوگوں کی طبیعت بگڑگئی اور چار لوگوں نے وہیں دم توڑدیا۔

زہریلی شراب سے ہوئی موت کی خبر سن کر مقامی لوگوں میں افرا تفری پھیل گئی اور اس واقعے کی اطلاع مقامی انتظامیہ اور محکمۂ صحت کو دی گئی، فی الحال پولیس اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پریاگ راج اور لکھنؤ میں زہریلی شراب پینے سے کئی افراد کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ انتظامیہ کی بارہا کوششوں کے باجود شراب مافیا متعدد اضلاع میں سرگرم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.