بہار کے ضلع گیا میں تین ماہ قبل اغوا کی واردات Kidnapping Incident Three Months Ago کو انجام دینے والے ملزم گرفتار ہوگئے ہیں تاہم اہم ملزم تاحال فرار ہے۔
یہ گروہ بچوں کے اغوا کے لیے ضلع میں سرگرم تھا۔ گزشتہ تین ماہ قبل سابق فوجی کے بیٹے Ex-serviceman Son کو بدمعاشوں نے اغوا کیا تھا انکی مدد کرنے میں سابق فوجی کا ایک رشتے دار بھی شامل تھا۔
ضلع گیا میں گزشتہ کئی ماہ سے بچوں کو اغوا کرنے والا گروہ سرگرم تھا جو بچے کے اغوا کے بعد والدین سے بچے کو چھوڑنے کے بدلے فروتی کی موٹی رقم وصولا کرتا تھا۔ تین ماہ قبل بھی اسی طرح کی واردات انجام دی گئی تھی جس کے ملزم اب پولیس کی گرفت میں The Accused is Now in Police Custody ہیں۔
دراصل ضلع گیا کے مفصل تھانہ علاقہ سے تین ماہ قبل سات سالہ بچے کے اغوا کے کیس میں ضلع پولیس کی خصوصی ٹیم نے منگل کو چار افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن اس معاملے میں ابھی بھی اہم ملزم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ اہم ملزم وہی نکلا جس سے پولیس نے اس وقت تقریبا دو دنوں تک پوچھ تاچھ کرتی رہی تھی لیکن اس وقت پولیس کے ہاتھ میں کچھ ثبوت ہاتھ نہیں لگا تھا۔ لیکن واقعے کے چوبیس گھنٹوں کے اندر جب پولیس نے بچے کی بازیابی کے بعد تفتیش کی تو پتہ چلا کہ وہی روی کمار اغوا کیس کا اہم ملزم اور ماسٹر مائنڈ ہے اور وہ پولیس کو گمراہ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Cyber Fraudster Arrested From UP: دھوکہ دھڑی معاملہ میں آٹھ گرفتار
فی الحال روی کمار پولیس کی گرفت سے مفرور ہےپولیس نے گرفتار افراد سے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کرلی ہے۔ اغوا کاروں کا سرغنہ روشن سنگھ وزیرگنج علاقہ کا رہنے والا ہے جبکہ دیگر تین ملزمان نوادہ ضلع کے وارثلی گنج کے رہنے والے ہیں۔
تمام ملزمان نے پولیس کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں روشن کمار چھوٹو کمار شیوم مشرا اور ستیم کمار شامل ہے۔
دراصل تین ماہ قبل مفصل تھانہ حدود کے رسول پور گاؤں میں ایک سابق فوجی کا بیٹا اغوا کر لیا گیا تھا جس کے بعد اس معاملے نے طول پکڑا تو خود ایس ایس پی ادتیہ کمار اس معاملے کی نگرانی کرنے لگے۔ پولیس کی سختی کے بعد دو دنوں کے اندر بدمعاش مغوی بچے کو ٹنکوپا ریلوے گمٹی کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف تھی جس کے نتیجے میں یہ کامیابی ملی ہے۔