ETV Bharat / state

بریلی میں سڑک حادثہ، چار ہلاک - ہریدوار میں واقع کلیر شریف

ضلع بریلی سے کلیر شریف جا رہے چار دوستوں کی سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔

بریلی میں سڑک حادثہ، چار ہلاک
بریلی میں سڑک حادثہ، چار ہلاک
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 1:16 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی کے چار دوستوں کی ضلع بجنور کے نہٹور علاقے میں سڑک حادثہ میں دردناک موت ہو گئی۔ یہ چاروں دوست اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں واقع کلیر شریف جا رہے تھے۔ اس حادثہ میں ایک دوست شدید زخمی ہے، جسے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سڑک حادثے میں چاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع پر پنچھی پولیس نے چاروں کی لاش کو کار سے باہر نکالا۔ انہیں مورچری میں رکھا گیا ہے۔ بریلی میں بارہ دری علاقے کے ربڑی ٹولہ دادو کواں کے رہنے والے ببلو اپنے دوست ربڑی ٹولہ کے ہی رہنے والے تنویر، راجو، چھوٹو اور افتخار کے ساتھ ایک دن قبل ہی کلیر شریف جانے کے لیے نکلے تھے۔

بریلی میں سڑک حادثہ، چار ہلاک

دراصل بجنور کے نزدیک نہٹور علاقے میں ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی بےقابو ہوکر سڑک کنارے کھائی میں گرکر پلٹ گئی۔ حادثہ میں تنویر، راجو، چھوٹو اور افتخار کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ببلو شدید زخمی ہو گیا۔ ببلو نے اسکی اطلاع پولیس کو دی۔

تھانہ انچارج نہٹور نے بتایا کہ 'پولس نے پہلے کھائی سے گاڑی کو باہر نکالنے کی کوشش کی، لیکن جب گاڑی باہر نہیں نکلی تو گاڑی کو کاٹ کر ان چاروں کی لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ چاروں دوستوں کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد اہل خانہ بجنور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.