مرنے والوں میں ماں بیٹی بھی شامل ہے۔ تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر کی ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ حادثے میں دیگر دو افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لال گنج کالوری شاہراہ پر آج صبح بجری سے لدا ٹرک جا رہا تھا۔ ٹرک کی زد میں ایک شخص آ گیا۔ ٹرک ڈرائیور گاڑی لے کر بھاگنے لگا جس سے ٹرک بے قابو ہو کر اسی تھانہ علاقہ کے گڑھوا گاؤں کے رہنے والے راجکمار موریہ اور دیہات کوتوالی تھانہ علاقہ کے ٹنڈ گاؤں کی رہنے والی سنیتا اور اس کی دو سالہ بیٹی آکانکشا کو کچلتے ہوئے نکل گیا۔
جس سے تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ بے قابو ٹرک ایک درخت سے ٹکرا کر ایک مکان میں گھس گیا۔ ٹرک کی زد میں شیام نارائن پال اور سندیپ موریہ بھی زخمی ہو گئے۔ دونوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں علاج کے دوران شیام نارائن پال کی موت ہو گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور واسودیو بھی شدید زخمی ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: اسکول بند ہونے سے بورڈ امتحانات کی طالبات پریشان
اسے بھی علاج کے لیے ہسپتال میں بھی داخل کرایا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔