ETV Bharat / state

بارہ بنکی: غیر قانونی کانکنی کرنے والے گروہ کا انکشاف - 2 JCBs recovered from the accused

بارہ بنکی پولیس نے جمعہ کو غیرقانونی طریقے سے مٹی کی کانکنی کرنے والے گروہ کا انکشاف کرتے ہوئے 5 ملزمین کو حراست میں لیا ہے ۔

بارہ بنکی: غیر قانونی کانکنی کرنے والے گروہ کا انکشاف

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 9:38 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی پولیس نے جمعہ کو غیرقانونی مٹی کانکنی کرنے والے گروہ کا انکشاف کیا ہے۔ اس دوران پولیس نے گروہ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمین کو حراست میں بھی لیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق 10 اگست کی رات سترکھ تھانہ حلقے کے داؤد پور گاؤں میں غیرقانونی مٹی کانکنی کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے پاس سے 2 جے سی بی اور 5 ڈمپر برآمد کئے تھے۔

ویڈیو

اس کے بعد انتظامیہ نے حراست میں لئے گئے تمام ملزمین پر دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی تو پتا چلا کہ 'غیر قانونی کانکنی کرنے والے گروپ کا سرغنہ شہر کوتوالی حلقے کا بھوہیرہ گاؤں کا ونود یادو ہے، جو مٹی سپلائی کمپنی کی آڑ میں غیر قانونی کانکنی مٹی بھی سپلائی کرتا ہے۔

اس معاملے کے بعد سے انتظامیہ نے مقامی پولیس اہلکاروں کے ساتھ کوتوال سمیت متعدد پولیس ملازمین کو لائین حاضر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.