ETV Bharat / state

ایودھیا میں 26 جنوری کو رکھا جا سکتا ہے مسجد کا سنگ بنیاد - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ ایودھیا کے روناہی میں مسجد کے لیے مختص کی گئی 5 ایکڑ زمین پر 26 جنوری یا 15 اگست کو مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جا سکتا ہے۔ مسجد کے سنگ بنیاد کے تعلق سے حتمی فیصلہ 19دسمبرکو ایک میٹنگ میں لیا جائے گا۔

ayodhya_masjid_foundation_laying_ceremony
ایودھیا میں 26جنوری کو رکھا جا سکتا ہے مسجد کا سنگ بنیاد
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 2:51 PM IST

بابری مسجد اور رام جنم بھومی تنازع میں سپریم کورٹ کے حکم پر ایودھیا کے روناہی میں مسجد کی تعمیر کے لیے ملی 5ایکڑ زمین پر جلد ہی تعمیر کا کام شروع ہو سکتا ہے۔ سنی سنٹرل وقف بورڈ کے ذریعہ قائم کیے گئے انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے مطابق ممکنہ طور پر 26جنوری کو مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جا سکتا ہے۔

انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے ترجمان اطہر حسین نے فون پر ای ٹی وی بھارت سے ہوئی بات چیت میں بتایا کہ 26جنوری یا 15 اگست سے مسجد کی تعمیر شروع ہو سکتی ہے۔ یعنی اگلے مہینے کی 26تاریخ کو مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے 19دسمبر کو انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کی ایک اہم میٹنگ لکھنؤ میں منعقد ہوگی جس میں مسجد کی تعمیر کے تعلق سے حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے سبھی ارکان اور مسجد کا نقشہ بنانے والے آرکیٹکٹ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اطہر حسین نے کہا کہ ایودھیا کے روناہی میں جو مسجد بنے گی اس کا نام دھنی پور مسجد رکھا جائے گا اور مسجد کے فائنل نقشے کی جانکاری 19دسمبر کو پریس میٹنگ میں دی جائے گی۔ حالانکہ مسجد کی تعمیر کے حوالے سے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.