ETV Bharat / state

بریلی: یونانی میڈیکل کالج کا تعمیراتی کام شروع - غیر قانونی قبضہ ہٹوانے کی مہم

بریلی میں مجوزہ یونانی میڈیکل کالج کا تعمیراتی کام اب شروع ہو گیا ہے۔ ابتدائی طور پر یونانی میڈیکل کالج کے لیے مختص زمین پر غیر قانونی قبضہ ہٹانے کا کام  تیزی سے ہو رہا ہے۔ علاقائی یونانی آفیسر قرت العین زہرا زیدی، خود موقع پر موجود رہ کر زمین سے غیر قانونی قبضہ ہٹوانے کی مہم کی نگہبانی کر رہی ہیں۔

بریلی: یونانی میڈیکل کالج کا تعمیراتی کام شروع

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 8:41 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بریلی کے حجیاپور میں یونانی میڈیکل کالج کا کام شروع ہو چکا ہے۔ پی ڈبلو ڈی نے بریلی میونسپل کارپوریشن کی مدد سے مختص زمین سے کوڑا ہٹوانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

بریلی: یونانی میڈیکل کالج کا تعمیراتی کام شروع

غورطلب ہے کہ حکومت اتر پردیش کی جانب سے پی ڈبلو ڈی کو 'کنسٹرکشن ایجنسی' کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ لہزا، پی ڈبلو ڈی کے مطابق کاغزی عمل مکمل ہو چکا ہے۔

رہائشی زمین کا 'لینڈ یوز' تبدیل کرنے کا عمل بھی حکومت اتر پردیش کی جانب سے مکمل کیا جا چکا ہے۔ ٹینڈر بھی ہو چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں ہوئی بارش کی وجہ سے کام میں کچھ رکاوٹ آئی تھی لیکن اب کام دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یونانی میڈیکل کالج تعمیر کرائے جانے کا اعلان سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سنہ 2016 میں ایک سیاسی تقریب کے دوران کیا تھا۔ دسمبر سنہ 2016 میں 'واٹر کارپوریشن'نے محکمہ اقلیت فلاح و بہبود کو زمین بھی ٹرانسفر کر دی تھی، لیکن بجٹ منظور نہیں ہو پایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi G20: وزیر اعظم مودی G20 لیڈرز سمٹ میں شرکت کے لیے اٹلی روانہ

سنہ 2017 میں صوبے کا نظام بدل گیا اور بی جے پی اقتدار میں آ گئی۔ سنہ 2018 میں ایک مرتبہ پھر کوششیں تیز ہو گئیں۔ ستمبر سنہ 2019 میں چیف سیکریٹری انوپ چندر پانڈے کی صدارت والی کمیٹی نے اس منصوبے کو منظوری دے دی۔

سنہ 2019 میں اس منصوبے کو 'پی ایم جن وکاس پروگرام' میں شامل کرنے کی منظوری مل گئی۔ حکومت اتر پردیش نے یونانی میڈیکل کالج کے تعمیراتی کام کے لیے 1 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ اور 50 ہزار روپیہ کا بجٹ منظور کیا ہے۔ حکومت نے پہلی قسط بھی جاری کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.