ETV Bharat / state

ایس پی کے سابق رکن پارلیمان چندرناتھ سنگھ کا انتقال

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 2:25 PM IST

اس وقت پرتاپ گڑھ کا پٹی اور ویرا پور اسمبلی علاقے مچھلی شہر لوک سبھا علاقے میں ہی شامل تھے۔انہیں ایس پی فانڈر ملائم سنگھ کے نزدیکیوں میں شمار کیا جا تھا۔وہ پرتاپ گڑھ صدر سیٹ سے 1996 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

اترپردیش کے ضلع جونپور کے مچھلی شہر سیٹ سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق رکن پارلیمان چندرناتھ سنگھ کا جمعہ کی رات رام منوہر لوہیا اسپتال میں انتقال ہوگیا وہ 65برس کے تھے۔

خاندانی ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ وہ گذشتہ کچھ دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔ انہیں لکھنؤ کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا تھا۔جہاں کل رات انہوں نے آخری سانس لی۔ ضلع پرتاپ گڑھ کے سرحدی علاقے بھدیسرا پرتھوی گنج باشندہ چندر ناتھ سنگھ سال 1999 میں انہیں پہلی بار مچھلی شہر سیٹ پر سماج وادی پرچم لہرایا تھا۔ اس انتخاب میں انہوں نے بی جے پی کے سینئر لیڈر و رام جنم بھومی تحریک میں پیش پیش رہنے والے رام ولاس ویدانتا کو شکت دی تھی۔

اس وقت پرتاپ گڑھ کا پٹی اور ویرا پور اسمبلی علاقے مچھلی شہر لوک سبھا علاقے میں ہی شامل تھے۔انہیں ایس پی فانڈر ملائم سنگھ کے نزدیکیوں میں شمار کیا جا تھا۔وہ پرتاپ گڑھ صدر سیٹ سے 1996 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وارثین میں بیوی اوشا سنگھ،بیٹا پرشانت سنگھ عرف راجا بھیا اور بیٹی پرنما سنگھ ہیں۔ ان کے انتقال سے جونپور اور پرتاپ گڑھ کے ایس پی کارکنوں میں سوگ چھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.