یوپی اسمبلی انتخابات 2022 کے مدے نظر سیاسی جماعتیں مسلم لیڈران کو ذمہ داری دے کر مسلم ووٹروں کو حاصل کرنے کی تیاری میں لگ گئی ہیں۔
کچھ روز قبل اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق صدر فیصل الحسن کو پرگتی شیل سماجوادی پارٹی نے پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیہ) کی اقلیتی سیل کے قومی نائب صدر نامزد کیا تھا اور اب سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق سیکرٹری محمد فہد کو سماج وادی یوجن سبھا کا قومی صدر مقرر کیا ہے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع کاسگانج سے تعلق رکھنے والے محمد فہد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 2009 میں بارہویں جماعت میں داخلہ لیا جس کے بعد تعلیمی سال 2017۔18 میں اے ایم یو طلبہ یونین کی سیکرٹری شپ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
اے ایم یو یو سے ایم کام کی ڈگری مکمل کی اور ٹیٹ کے امتحان میں بھی کامیابی حاصل کی۔
محمد فہد نے خصوصی گفتگو میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور پارٹی کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اے ایم یو، اے ایم یو طلبہ کی ہر جائز مطالبات اور ضروریات کو پورا کیا جائے گا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لئے اگر ضرورت پڑی تو خون کا ایک ایک قطرہ بہا دیں گے کیونکہ آج میں جو بھی کچھ ہوں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ہی وجہ سے ہوں۔
محمد فہد نے مزید کہا کہ آنے والے 2022 کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنائے گی اور بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر دے گی۔
مزید پڑھیں: Aazam Khan: 'اعظم خان کو ہسپتال سے جیل منتقل کرنا سازش کا حصہ'
محمد فہد کو سماج وادی یوجن سبھا کا قومی صدر مقرر کئے جانے پر یونیورسٹی طلبہ لیڈران اور یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق لیڈران خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محمد فہد کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔