انل یادو کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ 'ان کے شوہر نے انہیں طلاق دیا اور طلاق کے بعد بھی کئی مہینوں تک یرغمال بنائے رکھا، ان کی اور پنکھوری کی شادی جب طے ہوگئی تو انہیں گھر سے نکال دیا۔
سماج وادی پارٹی کے رہنما انیل یادو کی سابقہ اہلیہ جیوتی یادو نے پریس کانفرنس کے ذریعہ میڈیا سے اپنے ساتھ ہونے والے استحصال کا انکشاف کیا ہے۔ اس وقت یہ انکشاف ہوا ہے جب انیل یادو اور کانگریس میڈیا پینلسٹ پنکھوری پاٹھک شادی کرنے جا رہے ہیں، جو پہلے ایس پی میں رہ چکی ہیں۔
انیل یادو کی سابقہ اہلیہ جیوتی یادو نے الزام لگایا ہے کہ ان کی شادی انیل یادو سے 2013 میں ہوئی تھی، جس کے بعد وہ مسلسل زد و کوب کرتے رہے۔ اس کے کچھ عرصے بعد ہی انیل یادو کی پنکھوری پاٹھک سے ملاقات ہوئی جو سماج وادی پارٹی میں ہی میں بطور ترجمان مامور ہیں۔
جیوتی یادو کا کہنا ہے کہ انیل یادو نے پنکھوری پاٹھک کے کہنے پر اس کے ساتھ مسلسل بدسلوکی کی اور اسے 2018 میں اپنے چھوٹے بچے پر پستول تان کر دھمکی دی اور اسے طلاق پر مجبور کردیا۔
دہلی کی عدالت میں دونوں کا طلاق بھی ہوگیا اس کے باوجود انیل یادو نے جیوتی کو مسلسل اپنے گھر پر یرغمال بنائے رکھا، انیل اور اس کا بھائی کپل دونوں ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے تھے۔
انیل اور پنکھوری کی شادی کی تاریخ جیسے جیسے قریب آتی جارہی ہے ویسے ویسے نئے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ جیوتی کا الزام ہے کہ انیل نے اسے اپنے گھر سے دھکے مار کر نکال دیا تاکہ وہ پنکھوری سے شادی کر سکیں۔
جیوتی کا کہنا ہے کہ اس دوران انہوں نے اس کے چھوٹے بچے کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے ان کے ساتھ کئی طرح کے غیر اخلاقی کام بھی کیے اس لیے اب وہ انصاف چاہتی ہیں۔