ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں کلکٹریٹ میدان میں سینکڑوں کی تعداد میں بھارتی کسان یونین کے کارکنان نے احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ ضلع بجنور میں کل نو چینی میلز ہے جن میں سے ایک دو ہی میل سے کسان کے گنے کی بقایا قیمت ادا کی گئی ہے جبکہ کئی میلز کسانوں کے گنے کا بقایا ادائیگی کرنے میں آنا کانی کرتی نظر آرہی ہے۔
احتجاج کے دوران کسانوں نے بتایا کہ 'کسانوں پر ظلم کیے جا رہے ہیں، کسانوں پر فرضی مقدمہ لکھے جا رہے ہیں، بجلی کنکشن جوڑنے و کاٹنے کے نام پر رشوت لی جا رہی ہے، لیکن کوئی بھی انتظامیہ کا افسر کسانوں کی سننے کو قطعی تیار نہیں ہے-'