ETV Bharat / state

Dara Singh Chauhan Joins BJP سابق وزیر دارا سنگھ چوہان بی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 5:18 PM IST

لوک سبھا انتخابات سے قبل سماجوادی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سابق وزیر دارا سنگھ چوہان نے استعفیٰ دے دیا ہے اور ساتھ ہی وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ Dara Singh Chauhan quit SP

سابق وزیر دارا سنگھ چوہان بی جے پی میں شامل

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع مئو کے گھوسی اسمبلی علاقے سے سابق ایم ایل اے دارا سنگھ چوہان پیر کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) سے کنارہ کرکے دوبارہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کے ریاستی دفتر پر بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری نے دارا سنگھ چوہان کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ اس موقع پر نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ بھی موجود تھے۔ اس سے پہلے چوہان نے اسمبلی پہنچ کر اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا کو اپنا استعفی سونپا۔ وہ ہفتہ کو اپنا استعفی ای میل کے ذریعہ اسمبلی اسپیکر کو بھیج چکے تھے۔ جس کی تصدیق خود پرنسپل سکریٹری پردیپ دوبے نے کی تھی۔ بی جے پی میں شامل ہونے پر داراسنگھ نے کہا'بی جے پی کے سپاہی کے طور پر میری گھر واپسی ہوئی ہے۔ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی یوپی کی سبھی 80سیٹوں پر جیت کا علم لہرائے گی۔

نائب وزیر اعلی موریہ نے چوہان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ چوہان کا بی جے پی میں دوبارہ استقبال ہے۔ ان کے آنے سے پارٹی کو مضبوطی ملے گی اور بی جے پی اگلے سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن میں اترپردیش میں سبھی 80سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ دارا سنگھ کو یوگی حکومت کے پہلے میعاد کار میں کابینہ میں شامل کیا گیا تھا، لیکن گزشتہ سال اسمبلی انتخابات سے پہلے انہوں نے بی جے پی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور ایس پی میں شامل ہو گئے۔ پچھلے کچھ مہینوں سے دارا سنگھ چوہان کے ایس پی سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں دوبارہ شامل ہونے کی خبر گرم تھی۔۔ حال ہی میں دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا بی جے پی میں آنا تقریباً یقینی سمجھا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kiran Kumar Reddy joins BJP کانگریس کے سینیئر رہنما کرن کمار ریڈی بی جے پی میں شامل

ایس پی، بی ایس پی سمیت تقریباً تمام بڑی پارٹیوں میں اپنی سیاسی اننگز کھیلنے والے دارا سنگھ چوہان گھوسی لوک سبھا حلقہ سے 2009 سے 2014 تک بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ 2017 کے ودھان سبھا انتخابات کے وقت، وہ بی جے پی میں شامل ہوئے اور مدھوبن ودھان سبھا حلقہ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ جس کے بعد انہیں یوگی حکومت پ میں ریاست کا کابینی وزیر بنایا گیا، لیکن 2022 کے اسمبلی انتخابات میں دارا سنگھ چوہان نے بی جے پی چھوڑ دی اور ایس پی پارٹی کے بینر تلے گھوسی اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ سیاسی حلقوں میں ماہر موسمیات کے طور پر جانے جانے والے دارا سنگھ چوہان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اکثر اسی پارٹی میں جاتے ہیں جس کی حکومت بننی ہے۔تاہم، 2022 میں ان کا اندازہ درست نہیں تھا جب وہ بی جے پی چھوڑ کر ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔ ایسے میں گھوسی سے 2024 کے لوک سبھا الیکشن یا اسمبلی ضمنی الیکشن دوبارہ لڑنے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.