ETV Bharat / state

Dalit Girl Raped in Maharajganj مہاراج گنج میں دلت لڑکی کی عصمت کے الزام میں سابق بی جے پی لیڈر کو جیل بھیجا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 8:02 AM IST

Updated : Sep 18, 2023, 9:11 AM IST

بی جے پی کے سابق لیڈر راہی معصوم رضا پر ایک دلت لڑکی کی ساتھ عصمت دری کا الزام ہے۔ اتوار کو راہی معصوم رضا کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔ اس سے قبل پولیس نے نیپال سے واپس آتے ہوئے اسے سونولی کوتوالی علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں کوتوال سمیت 19 پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ Former UP BJP leader Rahi Masoom Raza in judicial custody

Former UP BJP leader Rahi Masoom Raza in judicial custody

مہاراج گنج: بی جے پی کے سابق لیڈر راہی معصوم رضا پر ایک دلت لڑکی کی ساتھ مبینہ عصمت دری کا الزام ہے۔ اتوار کو راہی معصوم رضا کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔ اس سے قبل پولیس نے نیپال سے واپس آتے ہوئے اسے سونولی کوتوالی علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں کوتوال سمیت 19 پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ سٹی چوکی انچارج سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایک کانسٹیبل کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

28 اگست کو سنت کبیر نگر ضلع کی رہنے والی ایک لڑکی نے کوتوالی پولیس میں عصمت دری، اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور اپنے والد کے قتل کے الزام کی شکایت درج کرائی تھی۔ اس معاملے میں کوتوالی پولیس نے 5 ستمبر کو ملزم سابق بی جے پی لیڈر راہی معصوم رضا ولد ثناء اللہ خان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ متاثرہ اور اس کا خاندان گزشتہ چھ سالوں سے سابق بی جے پی لیڈر کے گھر میں کرائے پر رہ رہے تھے۔

ایس پی کے حکم پر ضلع کی سوات اور ایس او جی ٹیموں کے ساتھ کوتوالی پولیس کی کل چار ٹیمیں گرفتاری کے لیے تعینات کی گئی تھی۔ 16 ستمبر کو ملزم راہی معصوم رضا کو سونولی کوتوالی علاقے کے گاؤں ہردیڈالی سے گرفتار کیا گیا۔ اتوار کو سی او صدر اجے سنگھ چوہان کی قیادت میں انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہاں سے عدالت نے اسے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ ایڈیشنل ایس پی آتش کمار سنگھ نے بتایا کہ راہی معصوم رضا کو اتوار کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی لیڈر پر دلت لڑکی کی عصمت دری اور متاثرہ کے والد کے قتل کا الزام، مقدمہ درج

کانسٹیبل پر ڈیل کرنے کا الزام:

بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے سابق ضلع صدر راہی معصوم رضا کو قتل اور عصمت دری جیسے معاملات سے بچانے کے لیے ایک کانسٹیبل نے متاثرہ کے ساتھ 9 لاکھ روپے کا سودا کیا تھا۔ تفتیش میں ثبوت ملنے کے بعد سی او صدر اجے سنگھ کی ہدایت پر کوتوالی پولیس کانسٹیبل عابد علی کے علاوہ رقم کا بندوبست کرنے والے بی جے پی لیڈر کے قریبی ساتھی گڈو عرف ممتاز کو پیر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ سی او نے اپنی ٹیم کے ساتھ بی جے پی لیڈر کی طرف سے دیے گئے 9 لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے ہیں۔ ملزم کانسٹیبل عابد علی دیوریا ضلع کے گرام سبھا ہرن بھرنی تھانہ بھٹنی کا رہنے والا ہے۔ وہ ایک سابق بی جے پی لیڈر کے گھر میں کرائے پر رہتا تھا۔ اس معاملے میں متاثرہ کو دھمکیاں دے کر اور بھاری رقم ادا کر کے اپنا بیان بدلنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

Last Updated : Sep 18, 2023, 9:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.