کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی Congress General Secretary Priyanka Gandhi Vadra نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا ماننا ہے کہ اترپردیش کے عوام ایک ایسی حکومت کی حقدار ہے جو ان کی ترقی اور بھلائی کو اپنے ایجنڈے کے مرکز میں رکھے۔ اترپردیش کے عوام کو ایک ایسا سیاسی نظام چاہیے جو ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پابند عہد ہیں کہ اتر پردیش میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی 10 دن کے اندر کسانوں کے قرضے معاف کئے جائیں گے، بجلی بل نصف کیا جائے گا، کورونا وبا کے درمیان جو بجلی بل بقایا ہیں اس کو معاف کر دیا جائے گا۔
پرینکا گاندھی نے پارٹی کے انتخابی منشور میں درج ذیل وعدوں کا اعلان کیا۔
- گنے کو 400 روپے فی کوئنٹل اور گیہوں دھان 2500 روپیہ فی کوئنٹل خریدے جائیں گے۔
- کورونا وبا سے معاشی طور پر کمزور ہوئے افراد کو 25 ہزار روپے بطور معاوضہ دیا جائے گا۔
- کوئی بھی بیماری ہو دس لاکھ تک مفت علاج کے لیے سرکاری تعاون کیا جائے گا۔
- خواتین کو نوکریوں میں 40 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔
- لڑکیوں کو اسمارٹ فون، اسکوٹی مفت، خواتین کو مفت بس میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
- حکومت سازی کا موقع ملتا ہے تو اترپردیش میں 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا جس میں سے 12 لاکھ سرکاری محکمہ میں خالی پڑے عہدوں پر تقرری کی جائے گی اور 8 لاکھ ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔
- آوارہ مویشی سے فصل نقصان کی بھرپائی پر ایک ایکڑ میں تین ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
- کسانوں سے دو روپے کلو گوبر کی خریداری ہوگی
- چھوٹے اور روایتی بزنس کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ عارضی ملازمین کو ضابطے کے تحت مستقل کیا جائے گا۔
- سرکاری باورچیوں کی ماہانہ پانچ ہزار روپے تنخواہ کی جائے گی۔
- گرام پردھان کی تنخواہ ہر ماہ 6 ہزار کی جائے گی۔ چوکیداروں کی تنخواہ پانچ ہزار کی جائے گی۔
- صحت کے بجٹ میں پانچ فیصد کی کا اضافہ کیا جائے گا۔
- کورونا کے دوران ہلاک ہونے والے کورونا واریئرز کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ کا معاوضہ دیا جائے گا۔
- ٹیچرس کے دو لاکھ خالی عہدوں کو پُر کیا جائے گا۔
- خواتین پولیس اہلکار کو ان کے رہائشی علاقے میں تعینات کیا جائے گا۔
- اردو اور سنسکرت کے ٹیچرس کی تقرری کی جائے گی۔