ETV Bharat / state

امروہہ: مسلمانوں نے پولیس اہلکاروں پر پھول برسائے - لاک ڈاؤن کی خبر

اترپردیش کے ضلع امروہہ میں مسلمانوں نے پولیس اہلکاروں کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ اس دوران افسران کافی خوش نظر آئے۔ افسران نے لوگوں کے تعاون اور گلاب کے ساتھ خیر مقدم کا شکریہ ادا کیا۔

flowers showered on policemen in muslim colonies of amroha uttar pradesh
مسلمانوں نے پولیس اہلکاروں پر پھول برسائے
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 11:32 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں مقامی لوگوں نے پولیس اہلکاروں کے لیے اظہار احترام کیا اور پولیس کی ٹیم پر پھول برسائے۔ اس دوران، مسلم کالونیوں میں لوگوں نے سماجی فاصلے پر عمل کیا اور پولیس اہلکاروں کا گلاب کے ساتھ خیر مقدم کیا۔

flowers showered on policemen in muslim colonies of amroha uttar pradesh
مسلمانوں نے پولیس اہلکاروں پر پھول برسائے

گھروں کے باہر کھڑے ہو کر جہاں لوگ پھولوں کی بارش کرتے ہوئے نظر آئے، وہیں خواتین بھی چھتوں پر کھڑی ہو کر پولیس اہلکاروں کا احترام کرتی نظر آئیں۔ لوگوں کے اس اعزاز کے بعد پولیس اہلکار خوش دکھائی دیئے۔ اس پر افسران نے لوگوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

بتا دیں کہ امروہہ ضلع میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔

کورونا بحران کے دور میں متعدد مقامات پر ڈیوٹی میں تعینات پولیس اہلکاروں اور طبی عملے کی طرف سے بد سلوکی اور حملہ کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ لیکن امروہہ کی یہ تصاویر حوصلہ افزا ہیں۔ یہاں کے لوگوں نے پولیس اہلکاروں کا پورا احترام کیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران مسلم محلوں میں پولیس اہلکاروں کا اس طرح کا استقبال خوشی کی بات ہے۔

ملک میں تبلیغی جماعت کی وجہ سے مسلم معاشرے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن امروہہ کے کوتوالی علاقے میں مسلمان اس سوچ کو تبدیل کرتے نظر آئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق، پولیس لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ اس وقت پولیس اہلکار حقیقت میں اس احترام کے مستحق ہیں۔ پولیس اہلکار لاک ڈاؤن کی پیروی کرانے کے لیے پیدل گشت کر رہے ہیں۔ اس دوران پھولوں کی بارش سے پولیس اہلکار بھی بہت خوش نظر آئے۔

اس دوران اے ایس پی اجے پرتاپ نے کہا کہ ضلع کے لوگ لاک ڈاؤن کی پیروی کرکے پولیس کا ساتھ دے رہے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بحران سے بچنے تک گھروں میں ہی رہیں۔ عوام کے تعاون سے پولیس اہلکار زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.