علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے زیر اہتمام دو روزہ پھولوں کی سالانہ نمائش کا انعقاد 13 مارچ سے گلستان سید میں کیا جارہا ہے۔ اس کا افتتاح اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے ہاتھوں صبح دس بجے کیا جائے گا۔
اے ایم یو لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے ممبر انچارج پروفیسر زکی انور صدیقی نے بتایا کہ 'افتتاحی تقریب میں آئی جی، علی گڑھ بطور مہمان خصوصی اور رجسٹرار عبدا لحمید (آئی پی ایس) شامل ہوں گے۔'
نمائش کی اختتامی تقریبا 14 مارچ کو سہ پہر ساڑھے تین بجے منعقد ہوگی۔ جس میں علی گڑھ کے کمشنر گورو دیال کے علاوہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ضہیر الدین اور فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر شرکاء کو انعامات تقسیم کریں گے۔