ETV Bharat / state

بریلی: فرضی نام اور آئی ڈی پر فلائٹ ٹکٹ، مشتبہ شخص گرفتار

بریلی میں ائیرپورٹ اتھارٹی نے چیک ان کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس شخص کے پاس سے دو آدھار کارڈ اور دو پین کارڈ ملے ہیں جن میں نام اور پتہ مختلف ہے۔

Flight ticket on fake name and ID, suspect arrested in Bareilly

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 10:05 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بریلی میں ائیرپورٹ اتھارٹی نے چیک ان کے دوران ایک مشتبہ شخص کو پکڑکر پولیس کے سپرد کر دیا ہے۔ اس شخص کے پاس سے دو آدھار کارڈ، دو پین کارڈ ملے ہیں جن میں نام اور پتہ مختلف ہے لیکن دونوں شناختی کارڈ میں گرفتار شخص کی تصویر ہے۔

فی الحال ائیرپورٹ اتھارٹی نے اسے پکڑ کر ضلع کے تھانہ عزت نگر پولیس کے سپرد کر دیا ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے جیل بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

بریلی: فرضی نام اور آئی ڈی پر فلائٹ ٹکٹ، مشتبہ شخص گرفتار

پولیس کی گرفت میں آئے ممبئی کے آگھاڑی نگر میں اندھیری ایسٹ امبیکا ٹاور کے رہائشی اسلم اسماعیل مالا نے بتایا کہ 'بریلی میں مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے پانچ افراد کو ممبئی سے بریلی آنا تھا۔ جس میں اُن کا ایک دوست اشفاق نواب شیخ بھی شامل تھا۔ اُس نے پیسے کی قلت ہونے کی وجہ سے اچانک بریلی آنے کا اپنا پروگرام منسوخ کر دیا۔ اسلم اسماعیل مالا کا ٹکٹ اُس وقت تک نہیں ہو پایا تھا۔ اس لیے اپنے دوست اشفاق نواب شیخ کا ٹکٹ اسکین کرا نے کے بعد اُس کے نام کی جگہ اپنا نام درج کروا لیا۔ اسی طرح آدھار کارڈ اور پین کارڈ کو اسکین کرانے کے بعد اپنی فوٹو لگوا لی۔

دستاویز میں دھوکہ دہی کرنے کے بعد، وہ 22 اگست کو اپنے دوستوں کے ساتھ بریلی پہنچا، مذہبی تقریب میں شرکت کی اور پھر ممبئی واپس جانے کے لیے ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔ بریلی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد ایک سیکورٹی افسر نے اسے مشکوک مانتے ہوئے جامہ تلاشی کی تو اُس کے پاس سے دو آدھار کارڈ اور دو پین کارڈ ملے۔ نام اور پتہ دونوں میں مختلف تھا، لیکن فوٹو اسلم اسماعیل مالا کی لگی تھی۔ اس نے ٹکٹ اسکین کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

بریلی ہوائی اڈے کے سیکورٹی افسر این نوین کمار نے اسلم اسماعیل مالا کو شہر کے تھانہ عزت نگر پولیس کے سپرد کر دیا اور تحریری شکایت دے کر مقدمہ درج کرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی: 3 کروڑ 90 لاکھ کی کوکین ضبط، ایک نائیجریائی گرفتار

پولیس نے ممبئی میں واقع اس کے گھر کی مقامی پولیس سے رابطہ قائم کرکے پورے معاملے کے بارے میں معلومات جمع کی ہے۔ اس کے علاوہ خفیہ اداروں کے افسران نے بھی اس سے پوچھ گچھ کی ہے۔ اس کے ساتھیوں کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ کون سے دوستوں کے ساتھ ممبئی سے بریلی میں مذہبی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے آئے تھے۔ بریلی میں کن لوگوں سے اُنہوں نے ملاقات کی اور ان کی حرکت اور سرگرمیاں کیسی ہیں۔

پولیس کی گرفت میں آئے اسلم اسماعیل مالا نے ٹکٹ میں جعل سازی کا اعتراف کیا ہے، تاہم اس نے کسی دوسری سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

بہرحال اسلم اسماعیل مالا کی گرفتاری کے بعد ایل آئی یو، ایئرپورٹ انٹیلی جنس اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے الگ الگ پوچھ گچھ کی ہے۔ ابھی تک پولیس کو جعلی ٹکٹ کے علاوہ کسی دیگر سرگرمیوں میں اسلم کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔ لیکن پھر بھی پولیس اسے مشتبہ شخص سمجھنے اور تمام پہلوؤں سے تفتیش کرنے کے بعد مکمل طور پر مطمئن ہونا چاہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.