موصولہ اطلاع کے مطابق شہر نوئیڈا کے سیکٹر 53 پوزیشن گیجھوڑ سے ایک 41 سالہ شخص کورونا سے متاثر پایا گیا ہے، جبکہ گیجھوڑ سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ خاتون بھی کورونا سے متاثر ہے۔
گور سٹی سیکنڈ گریٹر نوئیڈا کا ایک 23 سالہ نوجوان کورونا سے متاثر ہوا ہے۔ جبکہ گریٹر نوئیڈا سیکٹر 4 کا 23 سالہ اور 36 سالہ کورونا متاثرہ پایا گیا ہے۔
ابھی تک ضلع میں 214 افراد صحتیاب ہو کر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں اور ضلع گوتم بدھ نگر میں کورونا ریکوری بھی ٹھیک ہے۔ اب تک ضلع میں 5 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ جبکہ فعال کیسز 88 ہیں۔ آج 5 افراد کو فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ کراس نوٹیفائیڈ کیسز 14 ہیں۔
ضلع گوتم بدھ نگر میں تمام بہتر انتظامات کے باوجود کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں کنٹینمنٹ زون بھی بنائے گئے ہیں۔ اگرچہ ضلع میں کنٹینمنٹ زون کے باہر صنعتی اور تجارتی اداروں کو کھول دیا گیا ہے۔ لیکن بڑی تعداد میں لوگ ابھی بھی کورونا سے بچنے کے لیے گھر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ اس سے نہ تو صنعتی شعبے میں زور پکڑ رہا ہے اور نہ ہی تجارتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔