استغاثہ کے بموجب تھانہ کنڈہ کوتوالی میں مدعی رام نریش نے کیس درج کرایا تھا کہ 10 اکتوبر 2008 کو اس کے والد بھارت پرتاپ پٹیل و چاچا کملیش پٹیل کو اسکوٹر سے گھر آتے وقت غلام کا پوروا سہ راہے پر دنیش کمار پٹیل ،سنتوش کمار پٹیل ،ابھشیک ، گنیش و بچّن پٹیل نے گولی مار دی ۔گولی لگنے سے اس کے والد بھارت کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چچا کملیش زخمی ہوگئے ۔
پولیس نے پانچوں ملزمین کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرکے فرد جرم عدالت میں پیش کردی ہے۔
عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئےدنیش کمار پٹیل ،سنتوش کمار پٹیل ،ابھشیک ، گنیش و بچّن پٹیل سمیت پانچوں ملزمین کو عمر قید و 31 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔