بستی: ریاست اترپردیش کے ضلع بستی کے رودھولی تھانے کی پولیس اور سوات ٹیم نے پیر کو پانچ منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 65 کلو 740 گرام گانجا برآمد کیا ہے۔ برآمد گانے کی قیمت تقریبا دو کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گوپال کرشنا چودھری نے بتایا کہ پولیس اور سوات ٹیم نے بانسی۔بستی شاہراہ پر آمیں ندی کے پل کے نزدیک پانچ گانجا اسمگلروں راجندر پرساد گوڑ، ساحل انصاری، کاشی ناتھ، رما شنکر جیسوال اور سوامی ناتھ نشاد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 65کلو 740گرام گانجا برآمد کیا ہے جس کی قیمت دو کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ پوچھ گچھ میں بدمعاشوں نے بتایا کہ وہ نیپال سے گانجا اسمگلنگ کر کے بھارت لاتے ہیں اور بستی سمیت آس پاس کے کئی اضلاع میں سپلائی کرتے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گوپال کرشنا چودھری نے بتایا کہ گروہ میں شامل کئی افراد کے نام سامنے آئے ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ گرفتار کرنے والی ٹیم کو 10 ہزار روپئے کے انعام سے نوازہ جائے گا۔ واضح رہے کہ فروری میں متھرا میں اے این ٹی ایف آپریشن یونٹ آگرہ زون نے بین ریاستی منشیات فروشی کرنے والے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے اسمگلروں کے قبضے سے غیر قانونی گانجہ ضبط کیا۔ جس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ 75 لاکھ روپے ہے۔ اسمگلروں کے قبضے سے ایک کار، ایک موٹر سائیکل، 100 گرام پیلی دھات کے زیورات اور ایک لاکھ سے زائد کی نقدی برآمد ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد
یو این آئی