ETV Bharat / state

مظفرنگر: چوری کے الزام میں پانچ گرفتار - چوری کا انکشاف

ضلع مظفرنگر کی شہر کوتوالی پولیس نے پانچ دکانوں میں ہوئی چوری کا انکشاف کیا۔ اس معاملے میں خاتون سمیت 5 ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔

مظفرنگر: چوری کے الزام میں پانچ گرفتار
مظفرنگر: چوری کے الزام میں پانچ گرفتار
author img

By

Published : Oct 10, 2021, 8:17 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے شہر کوتوالی علاقے میں واقعہ سٹی سنٹر مارکیٹ میں پانچ دکانوں سے کئی مہنگے کیمروں اور موبائلز پر چوروں نے ہاتھ صاف کر دیا تھا جس کا انکشاف شہر کوتوالی پولیس نے آج پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اس چوری کی واردات میں ملوث پانچ ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ان کے قبضہ سے پولیس نے 35 ہزار روپے کی نقدی اور چوری کیے ہوئے کیمرے اور موبائلز برآمد کیے ہیں۔

مظفرنگر: چوری کے الزام میں پانچ گرفتار

پریس کانفرنس کے دوران ایس پی کرائم برانچ مظفرنگر نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 'گزشتہ روز شہر کوتوالی علاقے کے سٹی سینٹر مارکیٹ کی پانچ دوکانوں میں چوروں نے چوری کی واردات کو انجام دے کر فرار ہوگئے تھے پولیس نے اس چوری کی واردات کے خلاصے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھی کڑی محنت کے چلتے شہر کوتوالی پولیس نے پانچ ملزمین کو چوری شدہ سامان کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

مظفرنگر: چوری کے الزام میں پانچ گرفتار
مظفرنگر: چوری کے الزام میں پانچ گرفتار

یہ بھی پڑھیں: جے پور:خصوصی آپریشن میں 150 سے زیادہ ملزم گرفتار

انہوں نے بتایا کہ 'جو پانچ ملزمین گرفتار ہوئے ہیں ان میں سے ایک خاتون بھی موجود ہے جن کے قبضے سے مختلف کمپنیوں کے چالیس موبائل 2 ڈیجیٹل کیمرے 35 ہزار کی نقدی اور بھی دیگر سامان برآمد کیا ہے ان کا ایک ساتھی ابھی بھی فرار ہے۔'

ایس پی نے بتایا کہ 'یہ سبھی شاطر قسم کے چور ہیں جو ماضی میں بھی چوری کی واردات کو انجام دے چکے ہیں اور جیل بھی جا چکے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.