ETV Bharat / state

Looted Silver In Mathura متھرا میں چاندی لوٹ معاملے میں پانچ ملزم گرفتار

author img

By

Published : Jun 18, 2023, 11:15 AM IST

اتر پردیش کے متھرا کے گووند نگر تھانہ علاقے میں 11 جون کو ہوئی 20 کلو چاندی کی ڈکیتی کی واردات کا پولیس نے انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے چاندی لوٹنے والے پانچ ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ arresting in Mathura Silver robbery case

متھرا میں چاندی لوٹ معاملے میں پانچ ملزم گرفتار

متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا کے گووندنگر تھانے کی پولیس اور سوات ٹیم نے آٹھ دن پہلے ہوئی چاندی لوٹ کے پانچ ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سو فیصدی لوٹی گئی چاندی برآمد کی ہے۔ ملزمین میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ ملزمین میں چار ریاست مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع کے ہیں جبکہ ایک متھرا کا ہے۔ ملزمین میں ایکسونا بھی ہے جو چوری کی چاندی گلانے اور اس کی سلی یااینٹ بنانے کا کام کرتا ہے۔ دن دہاڑے ہوئی لوٹ کی اس واردات کا انکشاف کرنے کے لئے پانچ ٹیمیں لگائی گئی تھیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلیش کمار پانڈے نے ہفتہ کو بتایا کہ 11 جون کو گووند نگر تھانے کی دوارکیش کالونی میں دو ڈاکوؤں نے چاندی کے ایک تاجر سے اس کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر چاندی سے بھرا بیگ لوٹ لیا۔

اس میں متھرا کے رہنے والے دیپک تیواری، رویندر ماجھی رہائشی ریوا، دیپک تیواری کی گرل فرینڈ اور پتم سنگھ ماجھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چاندی گلانے والے نیلیش کمار سونی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوٹی ہوئی چاندی کو پگھلا کر پانچ کلو 81 گرام خالص چاندی بنائی گئی۔ جس میں سے 4 کلو 411 گرام برآمد کیا گیا اور 270 گرام چاندی کا کڑا بھی برآمد ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دو لاکھ آٹھ ہزار روپے نقد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اسے نیلیش نے ملزمین کو 100 کلو چاندی لوٹ کر پگھلانے کے لیے پیشگی دیا تھا۔ واردات میں استعمال ہونے والی مسروقہ موٹر سائیکل اور ایک پستول معہ .315 بور اور دو زندہ کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں۔ تمام ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ludhiana Robbery Case لدھیانہ میں آٹھ کروڑ روپے لوٹ کے معاملے میں پانچ گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.