ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے سبب بنارس کے ماہی گیر معاشی بحران کے شکار - اترپردیش نیوز

لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وجہ سے وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں ہزاروں ماہی گیروں کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔

ماہی گیر معاشی بحران کے شکار
ماہی گیر معاشی بحران کے شکار
author img

By

Published : May 12, 2020, 8:15 PM IST

بنارس کے قرب و جوار کے ہزاروں ماہی گیر دریائے گنگا میں شب و روز محنت و مشقت کر مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں اور اسے بازاروں میں لے جا کر فروخت کرتے ہیں، لیکن طویل لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وجہ سے ان ہزاروں ماہی گیروں کی زندگی مشکل میں ہے اور معاشی بحران کا سامنا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت نے بنارس کے ماہی گیروں کی زندگی کا جائزہ لینے راج گھاٹ علاقے میں ماہی گیروں سے بات کیا۔

اس دوران ماہی گیر لکشمن نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے ابتداء سے اب تک انہیں سخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کی یہی کھیتی ہے مچھلی کا شکار کر انہیں فروخت کرنا اسی سے پورا گھر چلتا ہے، لیکن جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے اس دوران سے نہ کوئی مچھلیوں کا خریدار آ رہا ہے اور نہ ہی مناسب قیمت مل پا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یومیہ طور پر100 سے دو 200 روپے کی کمائی ہو رہی ہے، جس سے گھر چلانا مشکل ہو رہا ہے۔ اس دوران حکومت نے بیشتر دعوے کیے کی غریبوں اور مزدوروں کو امداد پہنچانے کا کام کیا جارہا ہے، لیکن انہوں نے بتایا کہ اب تک سرکاری امداد کوئی بھی نہیں پہنچی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کے پارلیمانی حلقے میں اب تک راشن کارڈ نہیں بنا ہے، جس کی وجہ سے ان کو راشن بھی نہیں مل پارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہانی صرف اکیلے ایک شخص کی نہیں ہے بلکہ ہزاروں ماہی گیر گنگا میں مچھلیاں مارتے ہیں اور فروخت کرتے ہیں، جن کی زندگی شدید مالی بحران کا شکار ہے اور مستقبل کے لیے فکر مند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.