علیگڑھ: جی 20 پروگراموں کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج اور ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے اشتراک سے 10 ستمبر کو یونیورسٹی کی طالبات کے لیے پہلی مرتبہ ’پرواز‘ کے عنوان سے یک روزہ جاب فیئر منعقد کیا جائے گا جس میں تقریبا 16 کمپنیاں شریک ہوں رہی ہیں اور 900 طالبات نے رجسٹریشن کروایا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں طلباء کو تعلیم کے ساتھ تربیت بھی دی جاتی ہے، اسی لئے بڑی تعداد میں طلباء و طالبات اے ایم یو میں داخلے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور اب اے ایم یو کا ٹریننگ و پلیسمنٹ
دفتر گزشتہ کچھ برسوں سے اے ایم یو طلباء کو یونیورسٹی کیمپس میں مختلف کمپنیوں کو بلا کر نوکری دستیاب کروا رہا ہے جس کے کئے وہ وقتا فوقتا جاب فیئر کا اہتمام کرتا رہتا ہے۔
اے ایم یو میں ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر کی جانب سے پہلی مرتبہ طالبات کے لئے ایک روزہ 'پرواز' کے عنوان سے جاب فیئر کا 10 ستمبر کو ویمنس کالج میں منعقد کیا جائے گا جس میں تقریبا 900 طالبات نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور تقریبا 16 کمپنیاں شریک ہوں گی۔ پرواز کے عنوان سے جاب فیئر سے متعلق پریس کانفرنس میں ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر اور کنوینر سعد حمید نے بتایا کہ جاب فیئر میں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی کمپنیاں شریک ہوں گی اور یونیورسٹی کی انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طالبات کو انٹرویو، مباحثے اور سلیکشن کے مختلف مراحل میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر سعد حمید نے بتایا کہ کیمبے ہیلتھ کیئر، دہلی پبلک اسکول، آئی آئی ایم ٹی علی گڑھ، آئی ایم سی ایس گروپ، اے ٹی ایکس لرننگ، زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی، انٹال انٹرنیشنل، آر این ایف ٹیکنالوجیز سمیت مختلف ادارے جاب فیئر میں شامل ہوں گے۔ ابھی تک تقریباً 900 رجسٹریشن ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2023-24 بیچ اور اس سے قبل کی فارغ التحصیل طالبات ویب لنک https://t.ly/KkjZ6 پر اپنا رجسٹریشن کرسکتی ہیں، یا اے ایم یو کی ویب سائٹ، انسٹاگرام، فیس بک اور لِنکڈ اِن پر ٹی پی او کے پیج پر رجسٹریشن لنک کو فالو کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: AMU Students Support Dharna اے ایم یو طلبہ نے دھرنے پر بیٹھے اساتذہ کی حمایت کی
پروفیسر نعیمہ گلریز، پرنسپل، ویمنس کالج نے کہا کہ یہ پروگرام خاص طور پر پہلی بار طالبات کے لئے منعقد ہورہا ہے، جس میں آئی ٹی، فنانس، میڈیا، مارکیٹنگ، مینجمنٹ، اور اکیڈمکس میں کیریئر کے متنوع مواقع پیش کیے جارہے ہیں۔