ETV Bharat / state

Fire Broke in Ghaziabad: غازی آباد میں آتشزدگی کے واقعات - Fire broke out in Ghaziabad

غازی آباد کے مختلف علاقوں میں آج آتشزدگی کے واقعات پیش آئے جس میں لاکھوں کے سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔ Fire Broke in Ghaziabad

غازی آباد میں آتشزدگی کے واقعات
غازی آباد میں آتشزدگی کے واقعات
author img

By

Published : Apr 28, 2022, 4:33 PM IST

غازی آباد: اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے کھوڑا علاقے میں آج صبح دو ٹرانسفرمر میں اچانک لگنے سے قریب کے دو مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ آگ لگنے کے وقت دونوں گھروں میں موجود تقریباً 10 سے بارہ افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ اس واقعے کی وجہ سے غازی آباد کے مختلف علاقے سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ Fire Broke in Ghaziabad

وہیں غازی آباد کے اندرا پورم تھانہ علاقے کے گیان کھنڈ-1 میں آج صبح آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ایک درجن سے زائد گھروں کو اپنی زد میں لے لیا جس کی وجہ سے گھروں میں موجود اشیائے خوردونوش اور کپڑے، چارپائی وغیرہ جل کر خاکستر ہو گئے۔ جائے وقوع پر موجود لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ عملہ نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ویڈیو

دوسری طرف غازی آباد ضلع میں ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر دوائیوں سے لدے ٹرک میں آج اچانک آگ لگ گئی جس سے ٹرک میں موجود لاکھوں کی ادویات جل کر راکھ ہوگئے، حالانکہ موقع سے ڈرائیور نے ٹرک سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ case of fire in Ghaziabad

مزید پڑھیں:

اس حوالے سے غازی آباد کے چیف فائر آفیسر (سی ایف او) سنیل کمار سنگھ نے بتایا کہ کنٹرول روم کو ادویات سے لدے ٹرک میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی جس کے فوری بعد جائے حادثے پر فائر بریگیڈ کو روانہ کیا گیا۔ تاہم فائر بریگیڈ کے موقع پر پہنچنے سے قبل ہی آگ نے ٹرک کو مکمل طور پر اپنے زد میں لے لیا تھا حالانکہ فائر بریگیڈ نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.