نجی عمارت کی چھت پر نصب ٹیلی کام کمپنی کے ٹاور میں خوفناک آگ لگ گئی۔جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور دور تک پھیلنے لگی۔
تھوڑی ہی دیر میں دھواں کافی دور تک پھیل گیا اور قرب و جوار کے لوگوں میں افرا تفری مچ گئی۔ آناً فاناً فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ فائر بریگیڈ عملہ نے بھی کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
خاص بات یہ رہی کہ آگ کے سبب کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ جس عمارت میں یہ ٹاور نصب اس عمارت کو کچھ حد تک نقصان ضرور پہنچا ہے۔
اس واقعے کے بعد آس پڑوس کے لوگوں میں خوف کا ماحول ضرور پیدا ہوگیا ہے کہ ٹیلی کام کمپنی کے ٹاور کبھی بھی نقصاندہ ثابت ہوسکتے ہیں۔