ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے نجیب آباد کے ہرسوڑہ علاقے میں ایک فرنیچر کے گودام میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، آگ کو بجھانے کے لئے علاقے کے لوگوں کو کافی مشقت کرنی پڑی جس کے بعد آگ پر قابو پایا گیا لیکن تب تک لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا-
بتایا جا رہا ہے کہ 'گودام میں قیمتی لکڑی، فرنیچر، ایک نئی بائک جل کر تباہ ہو گئی۔ گودام مالک کا کہنا ہے کہ 'اس آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔