آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔
پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ راکیش نامی شخص لکھن کالونی کے اپنے مکان میں فرنیچر کا کام کرتا تھا۔
جمعرات کی شب تقریباً 11 بجے شارٹ سرکٹ سے مکان میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ وقت رہتے سبھی لوگ عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے لیکن وہاں رکھا سارا فرنیچر جل کر خاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں لگائی گئی ہیں لیکن ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بیسمنٹ میں پلائی وڈ رکھی ہونے کے سبب آگ بجھانے میں دقت آرہی ہے۔ موقع پر پولیس اور انتظامیہ کے افسران موجود ہیں۔