ETV Bharat / state

نوئیڈا: لکڑی کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

ابتدائی طور پر مقامی لوگوں نے اپنی استعداد کے مطابق موجود وسائل سے آگ بجھانے کی کوشش کی، اس کے باوجود آگ نے شدت اختیار کر لی، تاہم فائر بریگیڈ عملہ موقع پر گیا جس کے بعد آگ کو قابو میں کیا گیا۔

author img

By

Published : Nov 30, 2020, 3:05 PM IST

اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے فیز 2 پولیس اسٹیشن کے تحت سیکٹر 93 گیجھا کے پاس اچانک لکڑی کے گودام میں شدید آگ بھڑک گئی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

ابتدائی طور پر مقامی لوگوں نے اپنی استعداد کے مطابق موجود وسائل سے آگ بجھانے کی کوشش کی، اس کے باوجود آگ نے شدت اختیار کر لی، تاہم فائر بریگیڈ عملہ موقع پر گیا جس کے بعد آگ کو قابو میں کیا گیا۔

نوئیڈا: لکڑی کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

یہ آگ گیجھا میں واقع وشو کمار کی فوٹو فریم کے گودام میں لگی تھی، آگ کی اطلاع ملتے ہی چھ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو موقعے واردات پر روانہ کیا گیا لیکن ایک ہی فائر بریگیڈ کی گاڑی کا استعمال کیا گیا باقی گاڑیوں کو واپس روانہ کر دیا گیا، اس دوران کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے، لیکن لاکھوں کا سامان خاکستر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وہیں دوسری جانب سیکٹر 63 کے ایچ بلاک میں واقع اسپیئر پارٹس تیار کرنے والی کمپنی کے احاطے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچیں، جس کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ اس حادثے میں بھی کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.