علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس AMU Campus میں اس وقت افراتفری کا ماحول دیکھا گیا، جب آرٹس فیکلٹی اور فائن آرٹس شعبہ کے درمیان روڈ پر کھڑی سفید رنگ کی ہونڈا سٹی کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے آگ لگنے کی اطلاع یونیورسٹی پراکٹر دفتر اور فائر بریگیڈ کو دی۔ جس کے بعد موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے کار میں لگی آگ پر قابو پایا۔ کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ Fire Broke Out In A Car at AMU Campus
ہونڈا سٹی سفید رنگ کی کار UP81 BN 8202 اے ایم یو آرٹس فیکلٹی میں ملازم جاوید عمر کی بتائی جا رہی ہے، جاوید عمر نے بتایا کار شعبہ کے باہر کھڑی تھی، جس میں اچانک آگ لگ گئی، فی الحال آگ لگنے کی وجہ نہیں چل پائی ہے۔
اطلاع ملنے پر موقع پر فائر بریگیڈ سمیت یونیورسٹی پراکٹوریل ٹیم اور پولیس پہنچی، آگ میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جس پر انتظامیہ نے سکون کی سانس لی۔ Fire Broke Out In A Car at AMU Campus
یونیورسٹی ڈپٹی پراکٹر سید علی نواز زیدی نے ٹیلی فون پر اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 'ابھی تک آگ لگنے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی ہے جہاں تک لگتا ہے کہ کار چالو رہ گئی ہوگی اور ہیٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ہوگی۔کار میں آگ لگنے سے متعلق ابھی تک کار مالک کی جانب سے کسی بھی طرح کی کوئی درخواست نہیں دی گئی ہے۔ Fire Broke Out In A Car at AMU Campus
یہ بھی پڑھیں: چلتی کار میں آتشزدگی، پانچ زندگیاں بچ گئیں
انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت کار کے اندر کوئی موجود نہیں تھا، کار روڈ پر پارکنگ میں کھڑی تھی۔ کار مالک جاوید عمر یونیورسٹی کے ملازم ہیں اور تھانہ سول لائن علاقے میں واقع غریب منزل کے رہائشی ہیں۔ Fire Broke Out In A Car at AMU Campus