ETV Bharat / state

نوئیڈا کے پرنٹنگ پریس کمپنی میں آتشزدگی - نوئیڈا سیکٹر 10 میں واقع ایک پرنٹنگ پریس کمپنی

نوئیڈا میں ایک پرنٹنگ پریس کمپنی کی ٹاپ منزل میں آتشزدگی ہوئی ہے۔ تو وہیں آتشزدگی کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی، جس کے بعد موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی نصف درجن گاڑیوں نے سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

نوئیڈا کے پرنٹنگ پریس کمپنی میں آتشزدگی
نوئیڈا کے پرنٹنگ پریس کمپنی میں آتشزدگی
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 4:30 PM IST

دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا سیکٹر 10 میں واقع ایک پرنٹنگ پریس کمپنی کی ٹاپ منزل میں آتشزدگی ہوئی ہے۔ جس کے بعد آسمان میں کالا دھواں پھیل گیا۔

جس کے بعد موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی نصف درجن گاڑیوں نے سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پایا ہے۔

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اتوار کی وجہ سے یہ کمپنی بند تھی، جس کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

وہیں آگ لگنے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہو سکی ہے، اس کی تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ جہاں آتشزدی ہوئی ہے وہاں پرنٹنگ کی جاتی ہے۔ وہیں کافی کیمیکل بھی موجود تھا ، جس کی وجہ سے آگ نے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

وہیں فائر ڈیپارٹمنٹ کے سی ایف او ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.