نوئیڈا: اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے چیف میڈیکل آفیسر کے دفتر میں آج آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا، آگ نے کچھ ہی دیر میں شدت اختیار کرلی جس میں پیدائش اور موت کے سیکڑوں سرٹیفکیٹ اور فائلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ Fire at Noida CMO office
اس سلسلے میں چیف میڈیکل آفیسر کے دفتر سے ملی اطلاع کے مطابق جس بلاک میں آگ لگی تھی وہاں پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ سے متعلق دستاویزات رکھے گئے تھے۔ جو بڑے پیمانے پر جل گئے ہیں، آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:
گزشتہ 2 ہفتوں سے شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے آتشزدگی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں آتشزدگی کے 100 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ آج نوئیڈا میں کئی مقامات پر آتشزدگی کے معاملے پیش آئے۔ سڑک پر چلتے ہوئے ایک کار آگ کا گولہ بن گئی۔ ڈرائیور نے کسی طرح اپنی جان بچائی، گرمی سے اس طرض کے واقعات پیش آرہے ہیں۔