یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھیلیش یادو نے ٹویٹ کیا، کہ یو پی کی بی جے پی حکومت نے میرے خلاف جو ایف آئی آر درج کروائی ہے، عوامی مفاد میں اس کی کاپی ریاست کے ہر باشندے کو مطلع کرنے کے لیے یہاں شائع کر رہے ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو دارالحکومت لکھنؤ میں ہورڈنگ بھی لگوا دیں گے۔ یہ ایف آئی آر شکست کھاتی بی جے پی کی مایوسی کی علامت ہے۔
غور طلب ہے کہ گذشتہ 11 مارچ کو ایس پی کے صدر اکھیلیش یادو کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں ہفتے کے روز سابق وزیراعلیٰ اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایس پی کے ضلع صدر جے ویر سنگھ یادو نے بھی صحافیوں کے خلاف معاملہ درج کروایا ہے۔
یو این آئی