جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے شاہ گنج کوتوالی علاقے میں واقع ایک پرائیویٹ بینک کے منیجر نے اپنے ہی بینک کے چار ملازمین کے خلاف قرض کی فراہمی میں غبن کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہ گنج کوتوالی علاقے کے شاہ گنج شہر میں واقع پرائیویٹ بینک بی ایف آئی لمیٹیڈ کے ذریعہ گاؤں کی کمزور خواتین کی مدد کے لئے گاؤں گاؤں جاکر چھوٹی چھوٹی رقم قرض کی شکل میں دی جاتی ہے۔ بینک کے منیجر منوج کمار سونکر نے ڈی آئی جی وارانسی ڈویژن کو دی گئی اپنی عرضی میں الزام لگایا ہے کہ سال 2021۔2022 میں بینک ملازمین اس ضمن میں گاؤں کے کئی افراد کو قرض کا جھانسہ دے کر ان سے تقریبا 30 لاکھ 55 ہزار روپئے ہڑپ لئے۔
برانچ منیجر کے مطابق ملزمین بینک سے لوگوں کے نام سے قرض نکلوار کر ان کو جھانسہ دے کر ان کے اکانوٹ کا پیسہ اپنے کھاتے میں لے لیا ہے۔ایسے عناصر کی جانکاری آڈٹ کے ذریعہ سے سامنے آئی ہے۔جانچ کے بعد بات سامنے آئی کہ ملزم ملازمین نے 0لاکھ 55ہزار کا گھپلہ کیا ہے۔ گذشتہ ہفتہ کو ڈی آئی جی وارنسی ڈویژن اکھلیش کمار چورسیا کی ہدایت پر کوتوالی شاہ گنج منگل کی رات پولیس نے چار بینک ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Fake call Center in Udaipur راجستھان میں ٹھگی کے الزام میں چار لڑکیوں سمیت سولہ ملزم گرفتار
یو این آئی